بہرحال، جگدیپ دھنکھڑ نے اپنے استعفیٰ کی وجہ صحت کو ترجیح دینا بتایا ہے، لیکن ان کے رشتہ داروں کو بھی یقین نہیں تھا کہ ناسازیٔ طبیعت کے سبب وہ استعفیٰ دے دیں گے۔ سیاسی طبقہ میں تو زبردست ہنگامہ برپا ہے اور اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈران جگدیپ دھنکھڑ کے استعفیٰ کو کسی دباؤ کا نتیجہ قرار دے رہے ہیں۔