’دلتوں کے خلاف جرائم میں 46 فیصد اور آدیواسیوں کے خلاف 91 فیصد کا اضافہ‘، کھڑگے کا مودی حکومت پر حملہ

AhmadJunaidJ&K News urduOctober 10, 2025364 Views


نئی دہلی: کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے ملک میں دلتوں اور آدیواسیوں کے خلاف بڑھتے جرائم پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے مرکز کی مودی حکومت پر سخت حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ سماجی انصاف، مساوات اور آئین کے بنیادی اصولوں پر منظم انداز میں حملہ کیا جا رہا ہے۔

کھڑگے نے جمعہ کو اپنی ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں نیشنل کرائم ریکارڈز بیورو (این سی آر بی) کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 2013 سے 2023 کے درمیان دلتوں کے خلاف جرائم میں 46 فیصد اور آدیواسیوں کے خلاف جرائم میں 91 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ آخر اتنی بلند شرح میں ہونے والے مظالم کو ملک میں کیسے قبول کیا جا سکتا ہے؟

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...