دلائی لامہ کے 90ویں یوم پیدائش پر جشن، تقریبات شروع، کیا جانشیں کا ہوگا اعلان؟

AhmadJunaidJ&K News urduJune 30, 2025359 Views


دلائی لامہ ان کا نام نہیں بلکہ ان کا عہدہ ہے۔ چینی حکومت کے خلاف ناکام بغاوت کے بعد 1959 میں ہزاروں دیگر تبتیوں کے ساتھ وہ ہندوستان منتقل ہو گئے تھے اور تب سے انہوں نے یہیں پناہ لی ہوئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>دلائی لامہ (فائل) تصویر سوشل میڈیا</p></div><div class="paragraphs"><p>دلائی لامہ (فائل) تصویر سوشل میڈیا</p></div>

دلائی لامہ (فائل) تصویر سوشل میڈیا

user

14ویں دلائی لامہ کے 90ویں یوم پیدائش کے موقع پر جشن شروع ہو گیا ہے۔ پیر کی صبح میکلوڈ گنج کے خاص مندر سُگلکھانگ میں ایک تقریب ہوئی۔ گریگورین کیلنڈر کے مطابق دلائی لامہ کا یوم پیدائش 6 جولائی کو ہے لیکن تبتی کیلنڈر کے مطابق یہ 30 جون کو ہے جس میں ان کی پیدائش 5ویں مہینے کے 5ویں دن منائی جاتی ہے۔

تقریب کا انعقاد ڈومی صوبہ (جسے آمدو کے نام سے بھی جانا جاتا ہے) کے مقامی باشندوں کے ذریعہ کیا گیا تھا، جو تبت کے تین روایتی علاقوں میں سے ایک ہے اور دلائی لامہ کا مقام پیدائش ہے۔ یہ تقریب ایک ہفتے تک چلے گی اور اس کا انتظام مرکزی تبتی انتظامیہ کے ذریعہ کیا جائے گا۔ حالانکہ آج کی تقریب ڈومی برادری کے ذریعہ نجی طور پر منعقد کی گئی تھی۔

اس دوران دلائی لامہ گولف کورٹ میں مندر پہنچے، جہاں انہیں یوم پیدائش کی نیک خواہشات دینے کے لیے بھکتوں کی لمبی قطاریں لگی تھیں۔ جب وہ مقدس مندر پہنچے تو مندر احاطہ لوگوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔

واضح رہے کہ دلائی لامہ خود کو بھلے ہی ایک عام بھکشو کہتے ہیں، لیکن گزشتہ 60 سال سے کشش اور مضبوط اعتماد سے مزین ہوکر، وہ اپنے تبت کے لوگوں اور ان کے مفادات کو عالمی سرخیوں میں بنائے رکھنے میں کامیاب رہے ہیں۔۔ ان کے اس مشن کی کرم بھومی ہندوستان ہی ہے۔

دلائی لامہ ان کا نام نہیں بلکہ ان کا عہدہ ہے۔ وہ 14ویں دلائی لامہ ہیں اور ان کا اصل نام لہامو دھونڈوپ تھا۔ چینی حکومت کے خلاف ناکام بغاوت کے بعد 1959 میں ہزاروں دیگر تبتیوں کے ساتھ وہ ہندوستان منتقل ہو گئے تھے اور تب سے انہوں نے یہیں پناہ لی ہوئی ہے۔ انہوں نے تبت کے لوگوں کے لیے خودمختاری اور مذہبی آزادی کی مانگ کے لیے ایک غیر متشدد ’درمیانے راستے‘ کی وکالت کی ہے اور ان کوششوں کے لیے انہیں 1989 میں امن کا نوبل انعام مل چکا ہے۔

 دلائی لامہ اتوار کو 90 سال کے ہو گئے۔ یہ خاص طور سے اہم دن ہے کیونکہ انہوں نے اشارہ دیا ہے کہ وہ اس دوران اپنے ممکنہ جانشیں کے بارے میں مزید کچھ کہہ سکتے ہیں۔ اس کے نام کا اعلان تک کر سکتے ہیں۔ تبتی روایت کا ماننا ہے کہ ایک بڑے بودھ بھکشو کی موت کے بعد اس کی روح ایک بچے کے جسم میں پھر سے جنم لیتی ہے اور اگلا دلائی لامہ وہی بنتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Follow
Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...