مدھیہ پردیش اسمبلی اجلاس کا حوالہ دیتے ہوئے الکا لامبا نے کہا کہ کانگریس ایم ایل اے عارف مسعود نے 2022 سے 2024 کے درمیان ریاست میں دلت اور آدیواسی خواتین کے ساتھ ہونے والے ریپ کی تعداد پوچھی، جس پر حکومت نے اعتراف کیا کہ اس دوران 7418 خواتین کے ساتھ زیادتی ہوئی۔
الکا لامبا نے بتایا کہ جیسے ہی پارلیمنٹ کا اجلاس شروع ہوا، کانگریس کی خواتین ونگ نے ’نیائے مارچ‘ نکالا تاکہ ایوان میں خواتین کی سلامتی کا موضوع اٹھایا جا سکے لیکن پولیس نے ان کی آواز دبانے کے لیے انہیں آٹھ گھنٹوں تک نجف گڑھ تھانے میں بند رکھا۔