’خوابوں کا گھر‘ بننے سے پہلے ’اسمارٹ کرافٹس ماڈل سالیوشنز‘ کرائے اُس گھر کا دیدار

AhmadJunaidJ&K News urduFebruary 14, 2026359 Views


نتیش کمار بتاتے ہیں کہ وہ ہمیشہ سے اپنا بزنس کرنا چاہتے تھے، جس کا راستہ انھیں اپنے چچا آنجہانی راج کمار جانگیڑ کے کام میں نظر آیا۔ وہ عمارتوں کا ’فیزیکل ماڈل‘ بناتے تھے، جس سے نتیش بہت متاثر ہوئے۔

<div class="paragraphs"><p>’اسمارٹ کرافٹس ماڈل سالیوشنز‘ کے بانی نتیش کمار، گرافکس ’قومی آواز‘</p></div><div class="paragraphs"><p>’اسمارٹ کرافٹس ماڈل سالیوشنز‘ کے بانی نتیش کمار، گرافکس ’قومی آواز‘</p></div>

i

user

غالباً 2002 کی بات ہے، جب ایک نوجوان روزانہ فرید آباد واقع اپنے گھر سے تقریباً 15 کلومیٹر سائیکل چلا کر سنگم وِہار ایک خاص فن میں مہارت حاصل کرنے جاتا تھا۔ اس دوران اسے 35 روپے روزانہ ملتے تھے۔ آج 24 سال بعد وہ نوجوان اپنے شعبہ میں ایک ماہر فنکار بن چکا ہے، اور کم و بیش 30 لاکھ روپے سالانہ اپنے مستقل ملازمین کی تنخواہ دینے میں خرچ کرتا ہے۔ ایک ادنیٰ ملازم سے کامیاب کاروباری بننے کا یہ سفر ایک جہد مسلسل کی داستان ہے۔ اس ہستی کا نام نتیش کمار ہے، جس نے ہریانہ کے فرید آباد میں ’اسمارٹ کرافٹس ماڈل سالیوشنز‘ نام سے اپنی کمپنی 2017 میں رجسٹرڈ کی۔ یہ کمپنی بڑی بڑی عمارتوں اور ٹاؤن شپ کا ہو بہو ’فیزیکل ماڈل‘ تیار کرتی ہے۔ یعنی رہائشی و کمرشیل عمارت تیار ہونے سے قبل اگر بلڈر یا خریدار اس کا ڈیزائن دیکھنا چاہے تو، یہ کمپنی اس کی چھوٹی شکل انتہائی جاذب انداز میں بنا کر پیش کرتی ہے۔

نتیش کمار بتاتے ہیں کہ وہ ہمیشہ سے اپنا بزنس کرنا چاہتے تھے، جس کا راستہ انھیں اپنے چچا آنجہانی راج کمار جانگیڑ کے کام میں نظر آیا۔ راج کمار ایک کمپنی کے لیے عمارتوں کا ’فیزیکل ماڈل‘ بناتے تھے، جس سے نتیش بہت متاثر ہوئے۔ چونکہ یہ روایتی کاموں سے بہت مختلف تھا، اس لیے دل میں یہ فن سیکھنے کا جذبہ پیدا ہوا۔ گریجویشن کے دوران ہی 2002 میں نتیش نے ’جے کے ماڈلر‘ نامی کمپنی جوائن کر کرافٹنگ کا ہنر سیکھنا شروع کر دیا۔ وہ ہر صبح گھر سے سائیکل لے کر ’فیزیکل ماڈل‘ تیار کرنے میں مہارت حاصل کرنے کا جنون لیے سنگم وِہار پہنچ جاتے تھے۔ 2 سال کی شدید محنت کے بعد اس فن کی باریکیاں انھیں سمجھ آنے لگیں۔

نتیش کمار نے بات چیت کے دوران بتایا کہ 2004 کی بات ہوگی، جب انھیں 2 سال کی سخت محنت کا پھل ملا۔ ’ایبلی گروپس‘ نے انھیں بطور ملازم کام کرنے کا موقع فراہم کیا، جو کہ ٹاؤن شپ، کمرشیل بلڈنگز اور آرکیٹکچرل ماڈل تیار کرتی ہے۔ یہاں انھوں نے اپنے ہنر کو نکھارنا شروع کیا۔ 2 سال یہاں گزارنے کے بعد وہ ’سریش گویل ایسو سی ایٹس‘ سے جڑے، جہاں معماری کے کئی نئے گوشے سامنے آئے۔ یہاں بھی تقریباً 2 سال کا وقت گزرا اور لوگوں کے بھرپور تعاون نے کوئی بڑا قدم اٹھانے کی ہمت پیدا کی۔ یہی وہ وقت تھا جب نتیش کمار کے اندر اپنی کمپنی قائم کرنے کا ارادہ مضبوط ہونے لگا۔ ذاتی روابط کی بنیاد پر کچھ کمپنیوں کے لیے ’فیزیکل ماڈل‘ بنانے کا کام شروع بھی کر دیا۔

ہم ہیں کامیاب-3: ’خوابوں کا گھر‘ بننے سے پہلے ’اسمارٹ کرافٹس ماڈل سالیوشنز‘ کرائے اُس گھر کا دیدارہم ہیں کامیاب-3: ’خوابوں کا گھر‘ بننے سے پہلے ’اسمارٹ کرافٹس ماڈل سالیوشنز‘ کرائے اُس گھر کا دیدار

یہاں تک نتیش کمار کو اپنی جدوجہد میں والدین لکھیم چند اور شکنتلا دیوی کی حوصلہ افزائی اور دعائیں حاصل تھیں، لیکن 2009 میں زندگی نے ایک اہم موڑ لیا۔ یہی وہ سال تھا جب نتیش کمار کی شادی ہوئی اور رادھا شرما کی شکل میں ایک ایسی ہم سفر ملی جس نے ہر مشکل وقت میں حوصلہ دے کر قدم کو ڈگمگانے سے روکا۔ نتیش کمار کا کہنا ہے کہ 2011 میں باضابطہ ایک جگہ لے کر 3-2 ملازمین کے ساتھ چھوٹی سطح پر کام شروع کیا۔ تب سے اب تک دو تین مواقع ایسے آئے، جب حوصلہ ٹوٹتا محسوس ہوا۔ کمپنی قائم کرنے کے ابتدائی سالوں میں خاص طور سے معاشی مسائل سامنے آئے تھے، لیکن کورونا کا دور خوفناک تھا۔ اس دوران کئی مہینے ایسے تھے جب ملازمین کو بیٹھا کر تنخواہ دینی پڑی۔ فیملی نے ایسے وقت میں بہت سپورٹ کیا اور کسی طرح وہ مشکل دور گزرا۔ 2024 میں بھی ایک وقت ایسا آیا تھا جب 6-5 ماہ تک کوئی کام نہیں تھا، لیکن پھر حالات بہتر ہوتے چلے گئے اور اب فرید آباد میں ہی ایک بڑے دفتر میں منتقل ہونے کی تیاری چل رہی ہے۔

ہم ہیں کامیاب-3: ’خوابوں کا گھر‘ بننے سے پہلے ’اسمارٹ کرافٹس ماڈل سالیوشنز‘ کرائے اُس گھر کا دیدارہم ہیں کامیاب-3: ’خوابوں کا گھر‘ بننے سے پہلے ’اسمارٹ کرافٹس ماڈل سالیوشنز‘ کرائے اُس گھر کا دیدار

گویا کہ نتیش کمار نے اپنا بزنس کرنے کا جو خواب دیکھا تھا، وہ پورا ہو چکا ہے اور اب اس خواب کو نئی اونچائیاں عطا کرنے میں مصروف ہیں۔ وہ اب تک ملک بھر کی درجنوں کمپنیوں کے لیے ’فیزیکل ماڈل‘ بنا چکے ہیں، جن میں دہلی کی ’ایم 3 ایم‘، ’سگنیچر گلوبل‘، ’ماسٹرس انفرا‘، ’اے ٹی ایس‘، ’ہیرو ہومز‘، ممبئی کی ’بھومی گروپ‘، ’گودریج پروپرٹیز‘، ’بریگیڈ‘، کولکاتا کی ’پی ایس گروپ‘، ’مرلن گروپ‘، بنگلورو کی ’کونکورڈے‘، ’شری رام پراپرٹیز‘ وغیرہ شامل ہیں۔ ہندوستان سے باہر کی کچھ کمپنیوں سے بھی نتیش کمار کی بات چیت ہو رہی ہے۔ یعنی وہ دھیرے دھیرے اپنے قدم ملک سے باہر نکالنے کو بھی تیار نظر آ رہے ہیں۔

ہم ہیں کامیاب-3: ’خوابوں کا گھر‘ بننے سے پہلے ’اسمارٹ کرافٹس ماڈل سالیوشنز‘ کرائے اُس گھر کا دیدارہم ہیں کامیاب-3: ’خوابوں کا گھر‘ بننے سے پہلے ’اسمارٹ کرافٹس ماڈل سالیوشنز‘ کرائے اُس گھر کا دیدار

نتیش کمار اپنے اس سفر کو جدوجہد سے بھرپور، لیکن یادگار قرار دیتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ’فیزیکل ماڈل‘ تیار کرتے وقت وہ ہر چھوٹی سے چھوٹی بات اور باریکی کا خیال رکھتے ہیں، تاکہ کوئی بھی شخص اپنے ’خوابوں کے گھر‘ کو حقیقی شکل میں دیکھ سکے۔ نتیش بلڈرس کی ضرورتوں کا خیال رکھنے کے ساتھ ساتھ خریداروں کے جذبات کو بھی اپنی نظروں کے سامنے رکھتے ہیں۔ بڑے گھر کو چھوٹے اسکیل پر تیار کرنا ان کے لیے جتنا دشوار ہے، اس کی تکمیل اتنی ہی خوشی فراہم کرتی ہے۔ گھر کا ماڈل ہو یا دفتر کا، نتیش ملازمین سے ہر کام اپنی نگرانی میں ہی کراتے ہیں۔ نتیش نے ہمیں یہ بھی بتایا کہ ’فیزیکل ماڈل‘ بنانے میں 50 ہزار روپے سے لے کر 50 لاکھ روپے تک کا خرچ آ سکتا ہے، اور اس قیمت کا انحصار ماڈل کے سائز و نقاشی پر منحصر ہے۔ نتیش مبارکباد کے مستحق ہیں، جو کسی شخص کے کروڑوں روپے پر مشتمل ’خوابوں کے گھر‘ کا دیدار گھر تیار ہونے سے پہلے ہی چند لاکھ روپے میں کرا دیتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...