خصوصی تارکین وطن کے ویزے معطل

AhmadJunaidJ&K News urduNovember 30, 2025363 Views


افغانستان میں سی آئی اے کی حمایت یافتہ یونٹوں میں سے ایک کے سابق رکن نے 26 نومبر کو واشنگٹن میں امریکی نیشنل گارڈ کے دو اہلکاروں کو گولی مار دی ۔ ان میں سے ایک کی بعد میں موت ہو گئی۔ یہ حملہ دوپہر 2 بجکر 15 منٹ پر ایک مصروف ٹرانزٹ سینٹر اور وائٹ ہاؤس کے قریب فارراگٹ اسکوائر میں رونما ہوا۔ اس حملہ کے بعد، امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے دنیا بھر میں اپنے سفارت کاروں کو حکم دیا ہے کہ وہ افغان شہریوں کے لیے ویزوں کی پروسیسنگ بند کر دیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ایک کیبل کے مطابق، افغانستان میں 20 سالہ طویل جنگ کے دوران امریکہ کی مدد کرنے والے افغانوں کے لیے خصوصی امیگریشن ویزا پروگرام کو معطل کر دیا گیا ہے۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق، کیبل میں افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ افغان شہریوں کی جانب سے کسی بھی تارکین وطن یا غیر تارکین وطن ویزا کی درخواستوں کو مسترد کر دیں جن میں ’خصوصی تارکین وطن‘ ویزوں کے لیے درخواست دہندگان بھی شامل ہیں۔

خصوصی امیگرنٹ ویزے پر روک

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی طرف سے 28 نومبر کو ‘ایکس’ پر ایک بیان میں کہا گیا کہ “تمام افراد” جو افغان پاسپورٹ پر سفر کر رہے ہیں ان کے ویزا کا اجراء “روک دیا جائے گا۔” کیبل کی اطلاع پہلے نیویارک ٹائمز نے دی تھی، اس میں کہا گیا تھا کہ افغان شہریوں کے لیے ویزوں کی پروسیسنگ روکنے کے اقدام کا مقصد “امریکی قانون کے تحت درخواست گزار کی شناخت اور ویزا کے لیے اہلیت کو یقینی بنانا ہے۔‘‘ تاہم، امریکہ میں قائم افغان اتحادیوں کی مدد کرنے والے ایک رضاکار گروپ ’افغان ایویک‘ نے کہا کہ یہ کیبل ٹرمپ انتظامیہ کی اس کوشش کا حصہ ہے، جس سے تمام افغانوں کو امریکہ آنے سے روکا جائے۔ افغان ایویک کے صدر، شان وان ڈائیور نے ایک ای میل میں کہا ، “اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ وہی نتیجہ ہے جس کی طرف وہ کئی مہینوں سے گامزن رہے ہیں۔‘‘

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...