’خدا سے پوچھوں، کیا ہم اور یوسف ہمیشہ کے لیے نہیں مل سکتے؟‘ دلیپ کمار کے یومِ پیدائش پر سائرہ بانو کا جذباتی پیغام

AhmadJunaidJ&K News urduDecember 11, 2025362 Views


انہوں نے مزید لکھا کہ دنیا انہیں ایک عظیم اداکار کے طور پر جانتی ہے مگر وہ ان کی زندگی کے وہ پہلو بھی جانتی ہیں جن تک کسی کی رسائی نہیں تھی۔ انہوں نے لکھا، ’’آپ ہر کردار کے لیے جس خاموشی، توجہ اور گہرائی سے تیاری کرتے تھے، وہ حیران کن تھی۔ کبھی کبھی تو میں بھی حیران رہ جاتی تھی کہ آپ اپنے فن میں کس درجے تک کھو جاتے ہیں۔‘‘

سائرہ بانو نے دلیپ صاحب کی سادہ دلی کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ بڑی آسانی سے اپنی گھڑی، شال یا قلم کسی کو تحفے میں دے دیتے تھے، جیسے ایک بچہ معصومیت سے اپنی پسندیدہ چیزیں بانٹ دیتا ہے۔ اپنے جذباتی نوٹ کے آخر میں انہوں نے لکھا، ’’کبھی کبھی دل میں ایک سرگوشی سی اٹھتی ہے، ’’خدا سے پوچھوں، کیا ہم اور یوسف ہمیشہ کے لیے نہیں مل سکتے؟‘‘

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...