’خامنہ ای کو سلام، انھوں نے امریکہ کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکے‘، آنند بھدوریا نے مودی حکومت کو دکھایا آئینہ

AhmadJunaidJ&K News urduMarch 11, 2026362 Views


سماجودای پارٹی لیڈر آنند بھدوریا نے لوک سبھا میں مودی حکومت پر امریکہ کے آگے گھٹنے ٹیکنے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے گھٹنے ٹیکنے کی جگہ شہادت کو گلے لگایا۔

<div class="paragraphs"><p>لوک سبھا میں اپنی بات رکھتے ہوئے سماجوادی پارٹی لیڈر آنند بھدوریا، ویڈیو گریب</p></div><div class="paragraphs"><p>لوک سبھا میں اپنی بات رکھتے ہوئے سماجوادی پارٹی لیڈر آنند بھدوریا، ویڈیو گریب</p></div>

i

user

سماجوادی پارٹی رکن پارلیمنٹ آنند بھدوریا نے آج لوک سبھا میں اسپیکر اوم برلا کے خلاف لائی گئی عدم اعتماد کی تحریک پر بحث اپنی بات رکھتے ہوئے مرکز کی مودی حکومت کو کئی معاملوں میں تنقید کا نشانہ بنایا۔ انھوں نے مرکزی حکومت پر امریکہ کے سامنے جھکنے کا سنگین الزام عائد کیا اور سابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کا حوالہ دیتے ہوئے آئینہ بھی دکھایا۔

آنند بھدوریا نے لوک سبھا میں کہا کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے امریکہ کے آگے گھٹنے ٹیکنے سے انکار کر دیا، انھوں نے شہادت کو گلے لگانا قبول کیا۔ دوسری طرف مودی حکومت نے امریکہ کے آگے گھٹنے ٹیک دیے، کمپرومائزڈ ہو گئے۔ بھدوریا نے ایوان میں بہ آواز بلند کہا کہ مرکزی حکومت کو عوام کے سامنے یہ سچائی بتانی چاہیے کہ غزہ-اسرائیل جنگ کے بعد دنیا کے کون سے ملک کا وزیر اعظم اسرائیل دورہ پر گیا۔ انھوں نے یہ بھی جاننا چاہا کہ کس کے مشورہ پر پی ایم مودی نے جنگ کے دروازے پر کھڑے ملک کا دورہ کیا۔

بھدوریا نے ایوان زیریں میں اپنی بات رکھتے ہوئے کہا کہ ’’ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو میں سلام کرتا ہوں۔ انھوں نے امریکہ کے آگے گھٹنے ٹیکنے سے انکار کر دیا اور شہادت کو گلے لگایا۔ آپ (مودی حکومت) نے تو امریکہ کے آگے گھٹنے ٹیک دیے ہیں۔‘‘ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ پی ایم مودی کو جنگ کے دروازے پر کھڑے اسرائیل کا دورہ پر بھیج کر ان کی سیکورٹی کے ساتھ کھلواڑ کیا گیا۔ اسرائیل بھیج کر وزیر اعظم کی جان کو جوکھم میں ڈالا گیا۔

سماجوادی پارٹی رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ لوک سبھا اسپیکر اوم برلا سے ان کی پارٹی یا انھیں کوئی شکایت نہیں ہے، اور اسپیکر نے سماجوادی پارٹی چیف اکھلیش یادو کو ایوان میں بولنے کے لیے پورا وقت دیا ہے، لیکن بی جے پی کے اعمال کی وجہ سے اسپیکر اوم برلا کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی ضرورت پڑی۔ انھوں نے کہا کہ اوم برلا بذات خود ٹھیک ہیں، لیکن ان پر برسراقتدار طبقہ کا زبردست دباؤ ہے، جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی ٹھیک طرح نہیں چل رہی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...