
ایبولا بیماری ایک وائرل ’ہیمرجک‘ بخار ہے، جو ایبولا وائرس کے ’بونڈی بوگیو‘ اسٹرین کے انفیکشن کی وجہ سے ہوتا ہے۔ یہ ایک سنگین بیماری ہے، جس میں شرح اموات کافی زیادہ ہوتی ہے۔ فی الحال، بونڈی بوگیو اسٹرین کی وجہ سے ہونے والی ایبولا بیماری کی روک تھام یا علاج کے لیے کسی بھی ویکسین یا مخصوص طریقہ علاج کو منظوری نہیں دی گئی ہے۔






