حکومت نے منریگا پر چلایا بلڈوزر، غریبوں کے روزگار پر حملہ: سونیا گاندھی

AhmadJunaidJ&K News urduDecember 20, 2025369 Views


سونیا گاندھی نے یاد دلایا کہ تقریباً 20 برس قبل ڈاکٹر منموہن سنگھ کی قیادت میں پارلیمنٹ نے منریگا قانون کو اتفاقِ رائے سے منظور کیا تھا۔ ان کے مطابق یہ ایک انقلابی قدم تھا جس سے کروڑوں دیہی خاندانوں کو فائدہ پہنچا، نقل مکانی میں کمی آئی، گرام پنچایتوں کو طاقت ملی اور مہاتما گاندھی کے گرام سوراج کے تصور کو عملی شکل دینے کی سمت مضبوط پیش رفت ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 11 برسوں میں موجودہ حکومت نے منریگا کو کمزور کرنے کی مسلسل کوششیں کیں، حالانکہ کووِڈ کے مشکل دور میں یہی قانون غریب طبقے کے لیے سہارا ثابت ہوا۔ سونیا گاندھی کے مطابق افسوسناک پہلو یہ ہے کہ حال ہی میں نہ صرف منریگا سے مہاتما گاندھی کا نام ہٹا دیا گیا بلکہ قانون کی ساخت اور طریقۂ کار کو بھی بغیر کسی وسیع مشاورت، بحث یا اپوزیشن کو اعتماد میں لیے یکطرفہ طور پر بدل دیا گیا۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...