حج 2026 کی تیاریاں شروع، درخواستیں وقت پر جمع کرانے کی اپیل

AhmadJunaidJ&K News urduJuly 4, 2025361 Views


نئی دہلی: مرکزی وزارتِ اقلیتی امور نے حج 2026 کے انتظامات کے لیے ابتدائی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔ آئی اے این ایس کی رپورٹ کے مطابق، دہلی میں جمعہ کو حج انتظامات کا جائزہ اجلاس منعقد کیا گیا جس میں حج 2025 کے تجربات کا تجزیہ کیا گیا اور آئندہ سال کی حکمت عملی پر تبادلۂ خیال ہوا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ حج 2026 کے لیے درخواستوں کی وصولی آئندہ ایک ہفتے میں شروع کر دی جائے گی۔ وزارت نے ریاستی حج کمیٹیوں، حج کمیٹی آف انڈیا اور دیگر متعلقہ اداروں کو یہ ہدایت دی ہے کہ وہ مقامی سطح پر عازمین حج کی تربیت، طبی جانچ اور سفری دستاویزات کی تیاری جیسے امور پر فوری کام شروع کریں۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Follow
Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...