حجاج کرام کی واپسی کا سلسلہ اختتام پذیر، آخری پرواز سے 401 حاجیوں کی دہلی واپسی

AhmadJunaidJ&K News urduJuly 9, 2025357 Views


دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے حج 2025 کو سہولیات سے بھرپور قرار دیا اور کہا کہ یہ حکومت ہند کی کوششوں سے ممکن ہو پایا۔

<div class="paragraphs"><p>وطن واپسی پر حجاج کرام کا استقبال کرتی ہوئیں دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں</p></div><div class="paragraphs"><p>وطن واپسی پر حجاج کرام کا استقبال کرتی ہوئیں دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں</p></div>

وطن واپسی پر حجاج کرام کا استقبال کرتی ہوئیں دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں

user

نئی دہلی: شمالی ہندوستان کے سب سے بڑے حج امبارکیشن پوائنٹ، دہلی سے مقدس حج بیت اللہ کے لیے روانہ ہونے والے ملک کی 17 ریاستوں کے حجاج کرام کی حج بیت اللہ کی ادائیگی کے بعد واپسی کا سلسلہ آج دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سعودی ایئرلائنس کی پرواز نمبرSV-3082  سے 401 حاجیوں کی وطن آمد کے ساتھ ہی اختتام پذیر ہو گیا۔ آخری پرواز سے وطن واپس آنے والے حجاج کے استقبال کے لیے دہلی ایئر پورٹ پر حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں، رکن محمد سعد، ایگزیکٹیو آفیسر اشفاق احمد عارفی، ڈپٹی ایگزیکٹو آفیسر محسن علی، حج کمیٹی کے اسٹاف اور ایئرپورٹ کی ایجینسیوں ڈائل، سی آئی ایف اور سعودی ایئرلائنس کے افسران موجود تھے۔ سبھوں نے آخری حج فلائٹ سے واپس آنے والے حاجیوں کا پرجوش خیرمقدم کیا۔

حج 2025: حجاج کرام کی واپسی کا سلسلہ اختتام پذیر، آخری پرواز سے 401 حاجیوں کی دہلی واپسیحج 2025: حجاج کرام کی واپسی کا سلسلہ اختتام پذیر، آخری پرواز سے 401 حاجیوں کی دہلی واپسی

اس موقع پر دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے ’حج 2025‘ کے لیے خدمات فراہم کرنے والی تمام ایجنسیوں اور ان کے افسران اور اسٹاف کو ان کی پرخلوص خدمات کے لیے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس سال حج کے دوران حجاج کو فراہم قابل تحسین انتظامات اور سہولیات کے لیے حکومت سعودیہ عربیہ اور اس کی وزارت حج و عمرہ کی کارکردگی کو بھی تعریف و تحسین کی حق دار قرار دیتے ہوئے بتایا کہ یہ سب وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت ہند کی وزارت اقلیتی امور اور اس کے فعال و متحرک وزیر کرن رجیجو کی سربراہی اور حج امور سے ان کی پرخلوص اور لائق مبارک باد دلچسپی اور سروکار کا نتیجہ ہے۔ اس موقع پر انہوں نے اس امید اور یقین کا بھی اظہار کیا کہ اب جبکہ 7 جولائی سے حج 2026 کے لیے درخواست فارم جمع کرنے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے، یقینی طور پر آئندہ حج اور بھی زیادہ بہتر بلکہ قابل مثال ہوگا۔

دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزیکٹو آفیسر اشفاق احمد عارفی نے اس سلسلے میں دفتری تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ اس سال دہلی امبارکیشن پوائنٹ کے حج بیت اللہ کے لیے روانہ ہونے والے 15069 حجاج میں دہلی کے 2862، اتر پردیش سے 8036، اتراکھنڈ کے 904، ہریانہ کے 1190، پنجاب کے 310، ہماچل پردیش کے 70، چنڈی گڑھ کے 38، بہار کے 746، جموں و کشمیر کے 480، جھارکھنڈ کے70، راجستھان کے 262، مہاراشٹر کے 04، کرناٹک کے 14، چھتیس گڑھ کے 02، آسام کے 09، مدھیہ پردیش کے 74، مغربی بنگال کے 13 اور اڈیشہ کے 05 حجاج شامل تھے۔ ان تمام حجاج میں مرد حجاج کی تعداد 8037 اور خواتین کی تعداد 7032 تھی۔

حج بیت اللہ کے اختتام کے بعد وطن واپس آنے والے حجاج کرام کی وطن واپسی دو مرحلوں میں ہوئی۔ پہلے مرحلے میں 16 پروازوں کے ذریعے مکہ مکرمہ براہ جدہ سے، جبکہ دوسرے مرحلے میں 21 پروازوں کے وطن واپس آنے والے حجاج کی واپسی مدینہ منورہ سے ہوئی۔ ان میں 51 بنا محرم خواتین اور 19 اسٹیٹ حج انسپکٹر بھی شامل ہیں۔


0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...