انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مختلف ملکوں کو گروپوں میں تقسیم کر کے اور نصاب کی نوعیت کو مدنظر رکھتے ہوئے فیس میں رد و بدل کیا گیا ہے۔ خاص طور پر ہیومینٹیز کے شعبوں میں سب سے زیادہ کمی کی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چند برسوں میں غیر ملکی طلبا کے داخلے میں مسلسل گراوٹ دیکھنے کو ملی ہے، جس کے پیش نظر اس تعلیمی سال سے ٹیوشن فیس میں 80 فیصد تک کی کمی کی گئی ہے، تاکہ داخلوں میں یہ گراوٹ روکی جا سکے۔
سارک ممالک کے طلبا کے لیے ہیومینٹیز پروگرام کی سیمسٹر فیس 700 ڈالر سے گھٹا کر 200 ڈالر کر دی گئی ہے، یعنی تقریباً 71 فیصد کی کمی کی گئی ہے۔ اسی طرح سائنس پروگرام کے لیے فیس 700 ڈالر سے گھٹا کر 300 ڈالر کر دی گئی ہے، جو 57 فیصد کمی کو ظاہر کرتی ہے۔