جے این یو میں احتجاجی مارچ کے دوران جھڑپ، پولیس کی لاٹھی چارج سے کئی طلبہ زخمی، متعدد حراست میں

AhmadJunaidJ&K News urduFebruary 27, 2026359 Views


پولیس کے مطابق حالات قابو میں رکھنے کے لیے محدود طاقت استعمال کی گئی اور مظاہرین کو شمالی دروازے سے واپس کیمپس میں دھکیل دیا گیا۔ حراست میں لیے گئے طلبہ کے بارے میں کہا گیا کہ بعض افراد اپنی شناخت ظاہر نہیں کر رہے تھے، اسی لیے انہیں روکا گیا۔

ادھر جواہر لال نہرو یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن نے پولیس کی کارروائی کی مذمت کی ہے اور حراست میں لیے گئے طلبہ کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ اساتذہ کے ایک وفد نے ایڈیشنل ڈی سی پی سے ملاقات کر کے معاملہ خوش اسلوبی سے حل کرنے کی اپیل کی۔

فی الحال جے این یو کے مرکزی دروازے اور وسنت کنج تھانے کے باہر کشیدہ ماحول برقرار ہے اور طلبہ اپنی آئندہ حکمت عملی پر غور کر رہے ہیں۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...