جی ایس ٹی ریفارم کی تیاری شروع، 4 کی جگہ 2 سلیب کرنے کی تیاری، وزارت مالیات نے پیش کی تجویز

AhmadJunaidJ&K News urduAugust 15, 2025383 Views


موجودہ وقت میں جی ایس ٹی کے 4 سلیب ہیں، جس میں 5 فیصد، 12 فیصد، 18 فیصد اور 28 فیصد کی شرحیں ہیں۔ وزیر مالیات نرملا سیتارمن کی صدارت والی جی ایس ٹی کونسل ستمبر ماہ میں میٹنگ کرے گی۔

<div class="paragraphs"><p>نرملا سیتارمن / یو این آئی</p></div><div class="paragraphs"><p>نرملا سیتارمن / یو این آئی</p></div>

i

user

مرکزی حکومت نے جی ایس ٹی ریفارم یعنی جی ایس ٹی میں کچھ اصلاح کی کوششوں سے متعلق جانکاری دی ہے۔ جمعہ کے روز وزارت مالیات نے مطلع کیا کہ اس نے وزرا کے گروپ (جی او ایم) کو ایک نیا جی ایس ٹی ڈھانچہ پیش کیا ہے، جس میں 2 سلیب والی ٹیکس شرحیں ہوں گی اور کچھ خاص چیزوں کے لیے خصوصی شرحیں بھی شامل ہیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی 79ویں یومِ آزادی پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اس سلسلے میں کچھ باتیں کہیں۔ انھوں نے اعلان کیا کہ جی ایس ٹی میں اصلاح دیوالی تک نافذ ہو جائے گا۔ اس سے ٹیکس کا بوجھ کم ہوگا اور چھوٹی صنعتوں کو فائدہ ہوگا۔ وزیر اعظم کے اعلان کے بعد ہی وزارت مالیات نے مطلع کیا کہ جی او ایم کو پیش کی گئی تجویز 3 چیزوں پر مبنی ہے۔ اوّل ڈھانچہ میں اصلاح، دوئم ٹیکس شرحوں کو آسان کرنا اور سوئم لوگوں کی زندگی آسان بنانا۔ اس تجویز میں عام لوگوں کی ضرورت کی چیزوں اور دیرینہ چیزوں پر ٹیکس کم کرنے کی بات کہی گئی ہے۔ سلیب کو 4 سے کم کر کے 2 کرنے کا مشورہ بھی پیش کیا گیا ہے۔ سلیب کو 2 سطحوں میں اسٹینڈرڈ اور میرٹ پر لانے کی تجویز ہے۔ خصوصی شرحیں صرف کچھ چنندہ چیزوں پر نافذ ہوں گی۔

موجودہ وقت میں جی ایس ٹی کے لیے جو 4 سلیب ہیں، ان میں 5 فیصد، 12 فیصد، 18 فیصد اور 28 فیصد کی شرحیں ہیں۔ وزیر مالیات سیتارمن کی صدارت والی جی ایس ٹی کونسل ستمبر ماہ میں میٹنگ کرے گی، جس میں جی او ایم کی تجویز پر بحث ہوگی۔ وزارت کا کہنا ہے کہ ’کمپنسیشن سیس‘ ختم ہونے سے حکومت کو زیادہ لچیلاپن ملا ہے، جس سے ٹیکس شرحوں کو آسان اور مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔

بتایا جا رہا ہے کہ نیا جی ایس ٹی نظام انورٹیڈ ڈیوٹی اسٹرکچر کو درست کرے گا، ٹیکس کلاسیفکیشن کے جھگڑے کم ہوں گے اور ساتھ ہی اس سے شرحوں میں استحکام سے بزنس پلاننگ بھی آسان ہو جائے گا۔ ایم ایس ایم ای اور اسٹارٹ اپس کے لیے آن لائن رجسٹریشن اور پری-فلڈ ریٹرن کی سہولت ملے گی، جس سے ان کا ٹائم اور پیسہ بچے گا۔ ایکسپورٹرس کو آٹومیٹیڈ ریفنڈ پروسیس سے فائدہ ہوگا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...