
لکھنؤ: اتر پردیش کانگریس کے صدر اجے رائے گورکھپور کے بی آر ڈی میڈیکل کالج پہنچے، جہاں وہ سابق آئی پی ایس افسر امیتابھ ٹھاکر سے ملاقات کے خواہاں تھے، تاہم وہاں موجود سیکورٹی اہلکاروں نے انہیں ملنے سے روک دیا۔ بعد ازاں اجے رائے نے یوگی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے امیتابھ ٹھاکر کے استحصال اور ان کے ساتھ غیر انسانی سلوک کا الزام لگایا۔
سابق آئی پی ایس افسر امیتابھ ٹھاکر کو بدھ کی علی الصبح طبیعت زیادہ خراب ہونے پر بی آر ڈی میڈیکل کالج ریفر کیا گیا تھا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ ڈاکٹروں کی جانب سے انہیں لکھنؤ ریفر کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔





