
وزیر اعظم نریندر مودی نے جیسلمیر واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا، “میں راجستھان کے جیسلمیر میں ہونے والے حادثے میں جان و مال کے نقصان سے غمزدہ ہوں۔ میری تعزیت اس مشکل وقت میں متاثرہ لوگوں اور ان کے خاندانوں کے ساتھ ہے۔ میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتا ہوں”۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وزیر اعظم کے قومی ریلیف فنڈ سے ہر مرنے والے کے اہل خانہ کو 2 لاکھ روپے کی رقم اور زخمیوں کو 50,000 روپے ملیں گے۔






