جھوٹے الزامات میں گرفتار کرانے والی حکومت کے سربراہ کو بھی جیل کی سزا ہو، نئے بل پر حکومت سے سسودیا کا مطالبہ

AhmadJunaidJ&K News urduAugust 21, 2025372 Views


وزیر داخلہ امت شاہ نے لوک سبھا میں 130ویں آئینی ترمیمی بل-2025 کو پیش کیا ہے۔ ایوان نے اسے پارلیمنٹ کی مشترکہ کمیٹی (جے پی سی) کو بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>منیش سسودیا (فائل)/ آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>منیش سسودیا (فائل)/ آئی اے این ایس</p></div>

i

user

دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ رہتے ہوئے جیل گئے عام آدمی پارٹی کے رہنما منیش سسودیا نے لوک سبھا میں امت شاہ کے ذریعہ پیش کیے گئے 130ویں آئینی ترمیمی بل-2025 کے التزامات کو لے کراپنا مشورہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس قانون میں یہ نظم بھی ہونا چاہیے کہ اگر کوئی وزیر یا وزیر اعلیٰ جھوٹے الزامات میں جیل بھیجا جاتا ہے اور بعد میں وہ بے قصور ثابت ہو جاتا ہے تو گرفتار کرنے والے افسر، گرفتار کرنے والی ایجنسی کے سربراہ اور گرفتار کرانے والی حکومت کے سربراہ (وزیر اعظم یا وزیر اعلیٰ، جو بھی اس وقت رہے ہوں) کو اتنے ہی سال کے لیے جیل بھیجا جائے گا، جتنے سال کی سزا والے جھوٹے الزام اس وقت لگائے گئے تھے۔

منیش سسودیا نے اپنے ’ایکس‘  پوسٹ میں کہا کہ یہ قانون صرف وزیر یا رہنما کے لیے کیوں؟ کسی بھی عام آدمی کو جھوٹے کیس میں جیل بھیجنے والوں کو بھی جیل بھیجنے کا انتظام ہونا چاہیے۔ جمہوریت میں اقتدار کی طاقت ہونا ضروری ہے لیکن اس طاقت کا غلط استعمال کرنے والوں کو اگر سزا نہیں ملے گی تو اس آمرانہ طاقت کا تکبر سب کو راون بنا دیتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ منیش سسودیا کو 26 فروری 2023 کو دہلی شراب پالیسی معاملے میں سی بی آئی نے گرفتار کیا تھا۔ حالانکہ گرفتاری کے دو دن بعد 28 فروری کو انہوں نے دہلی کابینہ سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ انہیں 9 اگست 2024 کو سپریم کورٹ سے ضمانت ملی، جس کے بعد وہ 17 مہینے بعد جیل سے باہر آئے تھے۔

وہیں دہلی کے اس وقت کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے جیل میں رہتے ہوئے دہلی کی حکومت چلائی تھی۔ وہ 156 دن جیل میں رہے تھے۔ انہیں 21 مارچ 2024 کو گرفتار کیا گیا تھا۔ لوک سبھا انتخابی مہم کے لیے سپریم کورٹ نے انہیں 10 مئی 2024 کو یکم جون تک کے لیے عبوری ضمانت دی تھی۔ انہیں 13 ستمبر 2024 کو سپریم کورٹ سے ضمانت ملی، جس کے بعد وہ جیل سے باہر ہیں۔

واضح رہے کہ سنگین فوجداری معاملوں میں گرفتار اور مسلسل 30 دن حراست میں رکھے گئے وزیر اعظم، وزراء اعلیٰ اور وزیرروں نے اگر خود کرسی نہیں چھوڑی تو انہیں عہدہ سے ہٹا دیا جائے گا۔ ایسے التزامات کرتے ہوئے تین بل بدھ کو لوک سبھا میں پیش کیے گئے، جنہیں ایوان نے پارلیمنٹ کی مشترکہ کمیٹی (جے پی سی) کو بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...