یہ تمام افراد مبینہ طور پر غیر قانونی طریقے سے کوئلہ نکالنے کے لیے کان میں داخل ہوئے تھے۔ حادثے کے بعد موقع پر مقامی لوگ بڑی تعداد میں جمع ہو گئے اور زخمیوں کو باہر نکال کر فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا۔ ایک شخص کو ملبے سے نکالنے کے لیے جے سی بی اور شاول مشین کا سہارا لیا گیا۔
حادثے کے بعد علاقے میں شدید غم و غصہ پھیل گیا۔ مقامی رہائشیوں اور جھارکھنڈ لیبر کسان منچ (جے ایل کے ایم) کے کارکنان نے سی سی ایل انتظامیہ پر لاپروائی کا الزام لگایا۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر انتظامیہ کی جانب سے حفاظتی اقدامات مناسب طریقے سے کیے گئے ہوتے تو یہ سانحہ پیش نہ آتا۔ مظاہرین نے کہا کہ کام کے چاروں طرف ہائی وال اور دو فٹ اونچی وائر فینسنگ ہونی چاہیے تھی، جو وہاں موجود نہیں تھی۔