جھارکھنڈ میں اندوہناک سڑک حادثہ، ٹرک سے ٹکرا کر کانوڑ یاتریوں کی بس تباہ، 18 ہلاک، 20 زخمی

AhmadJunaidJ&K News urduJuly 29, 2025359 Views


حادثہ صبح تقریباً 5:30 بجے پیش آیا، جس کی اطلاع ملتے ہی موہن پور تھانے کے انچارج افسر پریہ رنجن اپنی ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچے اور مقامی لوگوں کی مدد سے زخمیوں کو نزدیکی موہن پور کمیونٹی ہیلتھ سینٹر (سی ایچ سی) منتقل کیا گیا۔ کچھ زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے جنہیں دیوگھر کے صدر اسپتال ریفر کیا گیا ہے۔

حادثے کی شکار بس میں موجود تمام افراد کانوڑ یاتری تھے جو بابا بیدیا ناتھ دھام میں جل چڑھانے آئے تھے۔ شراون مہینے میں ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مند کانوڑ لے کر دیوگھر آتے ہیں۔ مہلوکین کی شناخت کی کوشش کی جا رہی ہے اور ان کے لواحقین کو اطلاع دی جا رہی ہے۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...