جھارکھنڈ میں منگل (24 فروری) کو مالی سال 27-2026 کا بجٹ پیش کیا گیا۔ وزیر خزانہ رادھا کرشن کشور نے اسمبلی میں ایک لاکھ 58 ہزار 560 کروڑ روپے کا بجٹ پیش کیا۔ دیہی ترقی کے لیے 12 ہزار 346 کروڑ 90 لاکھ روہے تجویز کیے گئے ہیں۔ اس بار کے بجٹ میں آبی وسائل کے لیے 2 ہزار 714 کروڑ 71 لاکھ روپے اور پنچایتی راج نظام کے لیے 2 ہزار 283 کروڑ 25 لاکھ روپے تجویز کیے گئے ہیں۔ جبکہ خواتین و اطفال کی ترقی اور سماجی تحفظ کے لیے مجموعی طور پر 22 ہزار 995 کروڑ 69 لاکھ روپے تجویز کیے گئے ہیں، جس میں ’میا سمان اسکیم‘ کے لیے 14 ہزار 65 کروڑ 57 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔
بجٹ میں ثانوی تعلیم کے لیے 16 ہزار 251 کروڑ 43 لاکھ روپے اور اعلیٰ تعلیم کے لیے 2 ہزار 564 کروڑ 45 لاکھ روپے تجویز کیے گئے ہیں۔ جبکہ صحت، طبی تعلیم اور خاندانی بہبود کے لیے 7 ہزار 990 کروڑ 30 لاکھ روپے کا بجٹ تجویز کیا گیا ہے۔ اس بار کے بجٹ میں پینے کے صاف پانی اور صفائی ستھرائی کے لیے 5 ہزار 194 کروڑ 53 لاکھ روپے تجویز کیے گئے ہیں۔ خوراک، عوامی تقسیم اور امور صارفین کے لیے 2 ہزار 887 کروڑ 27 لاکھ روپے تجویز کیے گئے ہیں۔ محنت، منصوبہ بندی، تربیت اور ہنر مندی کی ترقی کے لیے بجٹ میں ایک ہزار 168 کروڑ 73 لاکھ روپے تجویز کیے گئے ہیں۔
درج فہرست قبائل، درج فہرست ذاتوں، اقلیتوں اور پسماندہ طبقات کی بہبود کے لیے 3 ہزار 568 کروڑ 19 لاکھ روپے اور شہری ہوا بازی کے لیے 138 کروڑ 63 لاکھ روپے تجویز کیے گئے ہیں۔ توانائی کے لیے 5 ہزار 405 کروڑ روپے، محکمہ صنعت کے لیے 541 کروڑ 30 لاکھ روپے، سیاحت، فن، ثقافت اور کھیل کے لیے 361 کروڑ 67 لاکھ روپے، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ای گورننس کے لیے 328 کروڑ 99 لاکھ روپے، ہوم، جیل اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے لیے 11 ہزار 38 کروڑ 53 لاکھ روپے، منصوبہ بندی اور ترقی کے لیے 539 کروڑ 94 لاکھ روپے تجویز کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ وزیر خزانہ رادھا کرشن کشور کی جانب سے پیش کیے گئے بجٹ پر ردعمل دیتے ہوئے ریاست کی دیہی ترقی کی وزیر دیپیکا پانڈے سنگھ نے اسے ایک تاریخی بجٹ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بجٹ ریاست جھارکھنڈ، بالخصوص دیہی علاقوں کو مضبوط بنانے اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے والا بجٹ ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


































