جوس انٹونیو نے چلی کے نئے صدر کی ذمہ داری سنبھالی، ہندوستانی وزیر اعظم مودی نے پیش کی مبارکباد

AhmadJunaidJ&K News urduMarch 13, 2026358 Views


جوس انٹونیو کاسٹ کو گزشتہ سال ہوئے انتخاب میں بڑی فتح ملی تھی۔ اس وقت انٹونیو کو 99.33 میں سے 58.18 فیصد ووٹ حاصل ہوئے تھے۔

<div class="paragraphs"><p>چلی کے صدر جوس انٹونیو کاسٹ، تصویر ’ایکس‘ @joseantoniokast</p></div><div class="paragraphs"><p>چلی کے صدر جوس انٹونیو کاسٹ، تصویر ’ایکس‘ @joseantoniokast</p></div>

i

user

چلی کے نومنتخب صدر جوس انٹونیو کاسٹ نے اپنے عہدہ کی ذمہ داری سنبھال لی ہے۔ ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے یہ ذمہ داری سنبھالنے پر انٹونیو کو مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور چلی کے درمیان دوستانہ اور گرمجوش تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے وہ ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہش مند ہیں۔

گزشتہ سال ہوئے انتخاب میں انٹونیو نے بڑی کامیابی حاصل کی تھی، جس کے بعد ہندوستان اور چلی کے درمیان تجارت بڑھنے کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔ ہندوستانی وزیر اعظم نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت، ٹیکنالوجی اور توانائی جیسے شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے انٹونیو کو ان کے دور صدارت کے لیے نیک خواہشات بھی پیش کیں۔

جوس انٹونیو کاسٹ کو گزشتہ سال ہوئے انتخاب میں 99.33 فیصد ووٹنگ میں سے 58.18 فیصد ووٹ حاصل ہوئے تھے۔ اس انتخاب میں کئی امیدوار میدان میں تھے، لیکن آخری مقابلہ بنیادی طور پر دائیں بازو اور بائیں بازو گروپ کے درمیان رہا۔ عہدہ سنبھالنے کے بعد دنیا کے کئی ممالک کے رہنماؤں نے انہیں مبارکباد دی۔

قابل ذکر ہے کہ جوس انٹونیو کاسٹ کی پیدائش 18 جنوری 1966 کو چلی کی راجدھانی سینٹیاگو میں ہوئی ہے۔ ان کے والد مائیکل کاسٹ جرمن نژاد تھے، جو دوسری عالمی جنگ کے بعد چلی آ کر آباد ہو گئے تھے۔ کاسٹ کی شادی ماریا پیا ایڈورڈز سے ہوئی ہے اور ان کے 9 بچے ہیں۔ کاسٹ نے قانون کی تعلیم حاصل کی ہے۔ تعلیم کے دوران ہی ان کی دلچسپی سیاست اور عوامی زندگی میں بڑھنے لگی، جس کے بعد وہ اسٹوڈنٹ پالیٹکس اور سماجی تنظیموں سے وابستہ ہو گئے۔

صدر منتخب ہونے سے پہلے انٹونیو کئی سالوں تک رکن پارلیمنٹ بھی رہے ہیں۔ انٹونیو کو قدامت پسند اور قوم پرست رہنما تصور کیا جاتا ہے۔ سکیورٹی، معاشی اصلاحات اور سرکاری اخراجات میں کمی جیسے مسائل ان کی سیاست کے مرکزی نکات میں شامل رہتے ہیں۔ چلی میں ایک طویل عرصہ بعد اقتدار میں تبدیلی ہوئی ہے، اس لیے توقع کی جا رہی ہے کہ آنے والے وقت میں ہندوستان اور چلی کے درمیان تجارت میں مزید اضافہ ہوگا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...