جنگ بندی کے بعد ایران اور عراق نے فضائی حدود کھول دیں، ادھراسرائیل نے تمام پابندیاں ہٹا دیں

AhmadJunaidJ&K News urduJune 25, 2025358 Views


امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا اعلان کر دیا ہے۔ ان دونوں ممالک کے درمیان گزشتہ 12 دنوں سے جنگ جاری تھی۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

ایران کے ساتھ جنگ ​​بندی کے بعد اسرائیل ڈیفنس فورس (آئی ڈی ایف)نے عوامی مقامات، اسکولوں اور دفاتر سے ہر قسم کی پابندیاں ہٹا دی ہیں۔ اسرائیل کے ساتھ جنگ ​​بندی کے بعد ایران اور عراق نے اپنی فضائی حدود دوبارہ کھول دی ہیں۔ فلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹ Flightradar 24 کے مطابق، اب اجازت کے ساتھ تہران آنے اور جانے کی اجازت ہے۔

ایران نے قطر میں امریکی ایئربیس العدید پر میزائل داغے جس کے بعد خلیجی ممالک نے ایران کے اس حملے کی مذمت کی۔ اب اس حوالے سے خلیج تعاون کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں شرکت کے لیے سعودی عرب کے وزیر خارجہ قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچ گئے ہیں۔

ایران کی ایٹمی توانائی ایجنسی (اے ای او آئی) نے ڈونالڈ ٹرمپ کے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے کہ ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار نہیں بنا سکے گا۔ ایران کی ایٹمی توانائی ایجنسی نے کہا ہے کہ ایران کا جوہری پروگرام بغیر کسی رکاوٹ کے دوبارہ شروع ہو جائے گا اور وہ یورینیم کی افزودگی دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار ہیں۔

اسرائیل کے ساتھ جنگ ​​بندی کے درمیان ایران کے صدر پیزشکیان نے بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران جنگ بندی کی خلاف ورزی نہیں کرے گا لیکن اگر اسرائیل نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی تو اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Follow
Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...