اس سے قبل زمبابوے نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوورز میں سات وکٹوں پر 153 رنز بنائے۔ کپتان سکندر رضا نے 43 گیندوں پر 73 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جس میں آٹھ چوکے اور چار چھکے شامل تھے، مگر انہیں دوسرے سرے سے خاطر خواہ تعاون نہیں ملا۔
گیند بازی میں سکندر رضا نے تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ بلیسنگ موزاربانی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے کوینا مفاکا اور کوربن بوش نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
سپر ایٹ مرحلے میں مسلسل تیسری کامیابی کے ساتھ جنوبی افریقہ نے اپنے گروپ میں برتری برقرار رکھی۔ اب ٹیم چار مارچ کو پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف میدان میں اترے گی، جبکہ زمبابوے کا سفر اس مرحلے پر ختم ہو گیا۔






