’جمہوریت قانون سے چلتی ہے، اکڑ سے نہیں‘، پٹنہ میں وقف قانون کے خلاف عمران پرتاپ گڑھی کا دو ٹوک پیغام

AhmadJunaidJ&K News urduJuly 1, 2025369 Views


عمران پرتاپ گڑھی نے کہا کہ مرکزی حکومت وقف قانون میں ترمیم کا جو بل لائی ہے، وہ اقلیتوں کے مفاد میں نہیں بلکہ ان کی جڑیں کاٹنے کے لیے لایا گیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہم اس بل کو مسترد کرتے ہیں اور جب تک یہ واپس نہیں لیا جاتا، ہماری تحریک مسلسل جاری رہے گی۔

انہوں نے لوک سبھا میں بل کی مخالفت میں پڑے 232 ووٹوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ صرف مسلمانوں کا احتجاج نہیں، بلکہ سیکولر ہندوستان کی اجتماعی آواز ہے۔ عمران پرتاپ گڑھی نے کہا، ’’یہ ملک کسی ایک فرد کی جاگیر نہیں، ہم اپنے آبا و اجداد کی وقف املاک، خانقاہوں، عبادت گاہوں اور قبرستانوں کی حفاظت کے لیے ہر ممکن قربانی دیں گے۔‘‘

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...