طارق حمید قرہ نے کہا کہ یہ بھوک ہڑتال کانگریس کی طویل جدوجہد والی عوامی مہم کا حصہ ہے جو گزشتہ 6 ماہ سے جموں و کشمیر کے تمام 20 اضلاع میں جاری ہے۔ ان کے مطابق، اس مہم کا مقصد ’اس بہری، گونگی اور اندھی حکومت کو جگانا ہے‘ تاکہ جموں و کشمیر کو اس کا آئینی ریاستی درجہ واپس مل سکے۔
انہوں نے واضح کیا کہ بھوک ہڑتال کا آغاز 9 اگست کو سری نگر میں طے شدہ پروگرام کے مطابق ہوا، جبکہ جموں میں اسے رکشا بندھن کے سبب ایک دن کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔ اب یہ ہڑتال 21 اگست تک جاری رہے گی، البتہ 15 اور 16 اگست کو اسے عارضی طور پر روکا جائے گا۔