جموں و کشمیر تاریخ رقم کرنے کی طرف گامزن، عاقب نبی کے ’پنجہ‘ نے کرناٹک کو کیا پریشان

AhmadJunaidJ&K News urduFebruary 27, 2026358 Views

جموں و کشمیر نے ٹاس جیت کر بلے بازی کرتے ہوئے پہلی اننگ میں 584 رن بنائے تھے۔ جواب میں کرناٹک کی پہلی اننگ 293 رنوں پر سمٹ گئی، یعنی جموں و کشمیر کو 291 رنوں کی بڑی سبقت مل چکی ہے۔

جموں و کشمیر کے تیز گیندباز عاقب نبی، تصویر ’ایکس‘ @ESPNcricinfo

جموں و کشمیر کے تیز گیندباز عاقب نبی، تصویر ’ایکس‘ @ESPNcricinfo

i

user

رنجی ٹرافی 26-2025 کے فائنل مقابلہ میں جموں و کشمیر اور کرناٹک کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں۔ ہبلی واقع کے ایس سی اے کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جا رہے اس میچ میں جموں و کشمیر ابھی تک حاوی رہی ہے اور ایک نئی تاریخ رقم کرنے کی طرف گامزن ہے۔ پہلی بار رنجی ٹرافی کا فائنل کھیل رہی جموں و کشمیر کی ٹیم نے میچ پر اپنی گرفت مضبوط کر لی ہے اور 28 فروری کو پانچویں دن اس ٹرافی پر قبضہ کرنے کے لیے پوری طرح تیار دکھائی دے رہی ہے۔ جموں و کشمیر کے تیز گیندباز عاقب نبی نے ایک بار پھر اپنی چھاپ چھوڑنے میں کامیابی حاصل کی اور اپنے ’پنجہ‘ میں کرناٹک کے اہم بلے بازوں کو پھنسا لیا۔

فائنل مقابلہ میں جموں و کشمیر نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا اور پہلی اننگ میں 584 رن بنا ڈالے۔ جواب میں کرناٹک کی پہلی اننگ 293 رنوں پر سمٹ گئی، جس سے جموں و کشمیر کو 291 رنوں کی بڑی سبقت ملی ہے۔ اس صورت میں اگر یہ مقابلہ ڈرا ہوتا ہے تو جموں و کشمیر کا پہلی بار رنجی ٹرافی جیتنا طے ہے۔ اس اننگ میں جموں و کشمیر کے گیندباز عاقب نبی نے کمال کی گیندبازی کی۔ انھوں نے 23 اوورس میں 7 میڈن کے ساتھ محض 54 رن دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ آج چوتھے دن کا کھیل ختم ہونے تک جموں و کشمیر نے اپنی دوسری اننگ میں 4 وکٹ کے نقصان پر 186 رن بنا لیے ہیں۔ یعنی جموں و کشمیر کی سبقت اب تک 477 رنوں کی ہو چکی ہے۔

عاقب نبی کی گیندبازی کے سامنے کرناٹک کے ایسے بلے باز بھی پریشان نظر آئے، جو بین الاقوامی کرکٹ میں اپنا لوہا منوا چکے ہیں۔ انھوں نے کے ایل راہل کو وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا، کرون نایر کو بولڈ کیا، روی چندرن اسمرن کو وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ کرایا، مینک اگروال کو ایل بی ڈبلیو کیا اور شکھر شیٹی کو بھی ایل بی ڈبلیو کراتے ہوئے اپنا 5 وکٹ مکمل کیا۔ عاقب کے آگے کرناٹک کے اسٹار بلے باز پوری طرح فلاپ نظر آئے۔ اگر پہلی اننگ میں کرناٹک کے سلامی بلے باز مینک اگروال 160 رنوں کی اننگ نہیں کھیلتے تو ٹیم کی حالت مزید خستہ ہوتی۔

قابل ذکر ہے کہ عاقب نبی نے اس سیزن میں 10 میچ کھیلتے ہوئے اب تک 60 وکٹ اپنے نام کر لیے ہیں، جو اس سیزن میں باقی گیندبازوں کے مقابلے سب سے زیادہ ہے۔ وہ ہر ایک بڑے مقابلہ میں ٹیم کے لیے میچ وِنر ثابت ہو رہے ہیں۔ کوارٹر فائنل مقابلہ میں انھوں نے 12 وکٹ حاصل کیے تھے اور سیمی فائنل میں بھی وہ 9 وکٹ لینے میں کامیاب رہے تھے۔ اب فائنل کی پہلی اننگ میں بھی 5 وکٹ لے لیے ہیں۔ عاقب نبی کی اس بہترین کارکردگی نے سبھی کو متاثر کیا ہے، اور حیرانی نہیں ہوگی جب انھیں ہندوستانی ٹیم میں بھی کھیلنے کا موقع مل جائے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...