جمنا کا پانی خطرے کی حد سے اوپر، دہلی کے نشیبی علاقوں کو متاثر ہونے کا خدشہ، انتظامیہ کا الرٹ جاری

AhmadJunaidJ&K News urduAugust 19, 2025371 Views


پانی کے بڑھتے بہاؤ نے دہلی کے کئی نشیبی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو فکر میں مبتلا کر دیا ہے۔ شاستری پارک، کلندی کنج اور دیگر مقامات پر پانی گھسنے لگا ہے۔ شہری اپنے گھروں سے ضروری سامان سمیٹ کر محفوظ جگہوں کی طرف منتقل ہو رہے ہیں۔ مقامی باشندے سشیل نے کہا، ’’پانی کی سطح تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ ہم نے کچھ سامان نکال لیا ہے لیکن بہت کچھ ابھی گھر پر ہی رہ گیا ہے۔‘‘

انتظامیہ نے ہنگامی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔ دہلی کے آبی وسائل اور سیلاب کنٹرول کے محکمہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ پانی کو مرکزی سڑکوں اور اہم راستوں تک پہنچنے سے روکنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ ٹریفک نظام متاثر نہ ہو۔ دہلی پولیس اور ٹریفک اہلکاروں کو بھی متحرک کر دیا گیا ہے تاکہ ایمرجنسی گاڑیاں بلا رکاوٹ متاثرہ علاقوں تک پہنچ سکیں۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...