جمعیۃ علماء ہند کے وفد کی شاہی امام سید احمد بخاری سے ملاقات، والدہ کے انتقال پر تعزیت

AhmadJunaidJ&K News urduMarch 29, 2026358 Views


ملاقات کے دوران مولانا سید احمد بخاری نے بتایا کہ ان کی والدہ کی عمر 95 برس تھی اور وہ الحمدللہ آخری وقت تک صحت مند تھیں۔ وفد نے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہوئے اہلِ خانہ کے ساتھ اپنی مکمل ہمدردی اور خیرخواہی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر نائب امام مولانا شعبان بخاری سے بھی ملاقات ہوئی اور ان سے بھی تعزیت کا اظہار کیا گیا۔

جمعیۃ علماء ہند کے اس وفد میں مولانا محمد عظیم اللہ صدیقی (سیکرٹری جمعیۃ علماء ہند)، سینئر آرگنائزر مولانا ضیاء اللہ قاسمی، ناظم جمعیۃ علماء ضلع نئی دہلی اسد میاں، آرگنائزر جمعیۃ علماء ہند مفتی احسان قاسمی سمیت دیگر ذمہ داران شامل تھے۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...