’جلد کوئی حل نہیں نکلا تو یوکرین پر بھی سخت پابندی اور ٹیرف عائد کریں گے‘، روس-یوکرین صلح میں تاخیر پر ٹرمپ کی دھمکی

AhmadJunaidJ&K News urduAugust 27, 2025377 Views


ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ ’’جنگ ہمیشہ 2 فریق کے درمیان ہوتی ہے اور ایک اکیلے کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا ہے۔ یوکرین کے صدر زیلنسکی بھی بے قصور اور معصوم نہیں ہیں۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>تصویر ’انسٹاگرام‘</p></div><div class="paragraphs"><p>تصویر ’انسٹاگرام‘</p></div>

i

user

روس-یوکرین کے درمیان جاری جنگ میں صلح کرانے کے لیے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے سارے طریقے ناکام ہوتے نظر آ رہے ہیں۔ گزشتہ دنوں روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ الاسکا میں میٹنگ کے بعد بھی روس-یوکرین کے درمیان اب تک کوئی معاہدہ نہیں ہو پایا ہے۔ اس درمیان ڈونالڈ ٹرمپ نے یوکرین کو ہی دھمکی دے ڈالی ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ ’’اگر جلد از جلد کوئی حل نہیں نکلا تو وہ یوکرین پر بھی سخت پابندی اور ٹیرف عائد کر دیں گے۔‘‘

منگل (26 اگست) کو وائٹ ہاؤس میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ جنگ ہمیشہ 2 فریق کے درمیان ہوتی ہے اور ایک اکیلے کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یوکرین کے صدر زیلنسکی بھی بے قصور اور معصوم نہیں ہیں۔ ساتھ ہی ٹرمپ نے کہا کہ ہزاروں افراد زیادہ تر نوجوان، ہر ہفتے مر رہے ہیں۔ اگر میں انہیں بچا سکتا ہوں تو اس کا ایک ہی راستہ ہے اور وہ ہے صرف اپنے طریقے سے پابندی۔ ڈونالڈ ٹرمپ کے مطابق یہ پابندی روس اور یوکرین کو بہت مہنگی پڑے گی۔

امریکی صدر ٹرمپ نے خبردار بھی کیا کہ اگر لڑائی ختم نہیں کی گئی تو معاشی جنگ شروع ہو سکتی ہے۔ اگر جنگ جاری رہی تو اس کے نتائج بہت سنگین ہوں گے۔ ٹرمپ نے کابینہ ممبران کے ساتھ ایک میٹنگ میں کہا کہ ’’یہ عالمی جنگ نہیں ہوگی، بلکہ یہ ایک معاشی جنگ ہوگی، اور یہ بہت بُرا ہوگا۔ یہ روس کے حق میں بھی بہتر نہیں ہوگا اور میں ایسا نہیں چاہتا۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ دوسری بار امریکی صدارتی عہدہ پر فائز ہونے کے بعد روس-یوکرین جنگ بندی کا وعدہ کرنے والے ٹرمپ اپنے اس منصوبہ میں ناکام ہوتے نظر آ رہے ہیں۔ اب ان کی ناراضگی کھل کر سامنے بھی آ رہی ہے۔ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتہ پوتن، زیلنسکی اور یورپی لیڈران کے ساتھ آمنے سامنے بیٹھ کر بات چیت کی تھی۔ حالانکہ ایک ہفتہ سے زائد کا وقت گزر جانے کے بعد بھی جنگ بندی کے دور دور تک کوئی آثار نظر نہیں آ رہے ہیں۔ گزشتہ ہفتہ پوتن اور زیلنسکی کے درمیان میٹنگ کو لے کر بھی کافی باتیں ہوئیں تھیں۔ وائٹ ہاؤس نے ایک بیان میں کہا تھا کہ زیلنسکی کے ساتھ میٹنگ کے لیے پوتن راضی ہو گئے ہیں اور اس کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔ حالانکہ روس کی جانب سے اس کی اب تک تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...