جشن میلادالنبیؐ عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا، مساجد، خانقاہوں اور محلوں میں خصوصی تقاریب

AhmadJunaidJ&K News urduSeptember 6, 2025431 Views


حیدرآباد،: شہر حیدرآباد میں جشن میلادالنبیؐ امسال بھی غیر معمولی عقیدت و احترام اور والہانہ جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ دن بھر شہر کے مختلف علاقوں میں محافل میلاد، نعتیہ مشاعروں اور قوالی کی روح پرور محفلوں کا سلسلہ جاری رہا۔ شہر کی گلیوں اور محلوں کو سبز پرچموں اور برقی قمقموں سے سجایا گیا، جس سے ایمان افروز مناظر ہر سمت دیکھنے کو ملے۔

پرانے شہر کے گلزار حوض، یاقوت پورہ، دبیر پورہ، عیدی بازار، مغل پورہ، خلوت اور حسینی علم سمیت مختلف علاقوں میں مساجد، عمارتوں اور سڑکوں کو آرائشی قمقموں سے منور کیا گیا۔ کئی مقامات پر خانہ کعبہ اور گنبد خضراء کے ماڈلز تیار کئے گئے جو خاص توجہ کا مرکز بنے رہے۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...