قابل ذکر ہے کہ رواں سال مارچ میں دہلی ہائی کورٹ کے جج رہتے ہوئے یشونت ورما کے گھر میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔ اس دوران ان کے گھر سے بڑی تعداد میں جلے ہوئے نقد روپے برآمد ہوئے تھے۔ جسٹس ورما نے اس پیسے کی جانکاری نہ ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔ حالانکہ سپریم کورٹ کے ذریعہ بنائی گئی کمیٹی نے گواہوں سے پوچھ تاچھ اور ان کے بیان کی بنیاد پر انہیں قصوروار پایا تھا۔ اس کے بعد یشونت ورما کو الٰہ آباد ہائی کورٹ واپس بھیج دیا گیا، جہاں انہیں کوئی عدالتی کام نہیں سونپا گیا ہے۔