’جزیرہ خارگ‘ پر حملے سے ایران آگ بگولہ، امریکہ کو دے دی کھلی دھمکی، تیل تنصیبات پر حملے کا دیا جائے گا کرارا جواب

AhmadJunaidJ&K News urduMarch 14, 2026358 Views


ایران نے کہا کہ اگر اس کے تیل، اقتصادی یا توانائی کے ڈھانچے پر حملہ کیا گیا تو پورے خطے میں ان تنصیبات کو نشانہ بنایا جائے گا جو امریکی کمپنیوں سے منسلک ہیں یا جو واشنگٹن کے ساتھ مل کرکام کر رہی ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر اے آئی</p></div><div class="paragraphs"><p>تصویر اے آئی</p></div>

i

user

امریکہ اور ایران کے درمیان حملے اور جوابی کارروائی میں شدت آگئی ہے۔ اس دوران امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فوج نے ایران کے جزیرہ خارگ پر شدید بمباری کی ہے۔ وہیں ایران نے جزیرہ خارگ میں فوجی اڈوں پر امریکی حملے سے متعلق سخت ردعمل کا اظہارکیا ہے۔ ایران کے خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈ کوارٹر کے ترجمان نے کہا کہ اگر ایران کی تیل، اقتصادیات یا توانائی تنصیبات پر حملہ کیا گیا تو اس کا فوری اور کرارا جواب دیا جائے گا۔ ترجمان نے خبردار کیا کہ جوابی حملوں میں امریکہ سے منسلک علاقائی ڈھانچے کو نشانہ بنایا جائے گا۔

وہیں ایران کی فوجی قیادت نے کہا ہے کہ اگر ملک کے اندر اس کے تیل، اقتصادی یا توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ کیا گیا تو وہ پورے خطے میں ان تنصیبات کو بھی نشانہ بنائے گا جو امریکی کمپنیوں سے منسلک ہیں یا جو واشنگٹن کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہیں۔ خاتم الانبیاء ہیڈ کوارٹر کے ترجمان نے مزید کہا کہ ایران کے تیل، اقتصادی یا توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر کسی بھی حملے کے بعد اسی طرح کے ڈھانچے کے خلاف فوری جوابی حملے کیے جائیں گے۔ اس میں وہ ٹھکانے بھی شامل ہوسکتے ہیں جن میں امریکی حصہ داری ہے یا جنہیں امریکی علاقائی کارروائیوں کے حامی سمجھا جاتا ہے۔

جزیرہ خارگ پر حملہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب امریکی فوج نے مشرق وسطیٰ میں 2500 فوجیوں کی تعیناتی کا حکم دیا ہے۔ جے پی مورگن کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق جزیرہ خارگ ایران کی معیشت کے لیے انتہائی اہم ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جزیرہ خارگ پر براہ راست حملہ ایران کی خام تیل کی برآمدات کا ایک بڑا حصہ فوری طور پر رُک سکتا ہے۔ درحقیقت ایران کا تقریباً 90 فیصد تیل اس جزیرے سے بحری جہازوں پر لاد کر دوسرے ممالک کو بھیجا جاتا ہے۔ ایسی صورت میں اس جزیرے کی توانائی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیاتو ایران کی تیل سے حاصل ہونے والی بڑی آمدنی کو نقصان ہوسکتا ہے۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ جزیرہ خارگ پر ایرانی تیل کی تنصیبات کو نشانہ بنانے کے سنگین نتائج ہو سکتے ہیں۔ اس کے جواب میں آبنائے ہرمز یا خلیجی ممالک میں توانائی کے بنیادی ڈھانچے کے خلاف بڑے حملے کیے جا سکتے ہیں۔ ایک دن پہلے ہی ایران کے اسلامی انقلابی گارڈ کور (آئی آر جی سی) نے خبردار کیا تھا کہ اگر اس کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر ہلکا سا بھی حملہ ہوا تو وہ پورے خطے میں تیل اور گیس کے بنیادی ڈھانچے کو آگ کے حوالے کر سکتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...