
سیمینار کی مختلف علمی نشستوں میں مقالہ نگاروں نے تعلیم اور معاش کے حوالے سے مسلمانوں کو درپیش چیلنجز پر بحث کرتے ہوئے اس پہلو پر زور دیا کہ اس حوالے سے داخلی اور خارجی دونوں سطحوں پر چیلنجز درپیش ہیں جن کے تدارک کے لیے مختلف سطحوں پر فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔ موثر حکمت عملی اور منصوبہ بند اجتماعی کوششوں کے بغیر ان چیلنجز سے نمٹنا ممکن نہیں ہے۔ اختتامی کلمات صدر شعبہ ڈاکٹر ارشد حسین نے ادا کیے اور جنید خواجہ نے شکریہ ادا کیا، جبکہ نظامت کے فرائض ڈاکٹر نجم السحر نے انجام دئیے۔






