جامعہ کی رہائشی کوچنگ اکادمی کے 38 طلبا ہوئے کامیاب، فہرست میں 15 لڑکیاں بھی شامل

AhmadJunaidJ&K News urduMarch 6, 2026360 Views


آل انڈیا رینک 7 پر جامعہ آر سی اے میں پڑھنے والے اے آر راجہ محی الدین، رینک 14 پر سربھی یادو، رینک 24 پر افرا شمس انصاری اور رینک 29 پر نابیہ پرویز ہیں۔ کئی دیگر طلبا نے بھی کامیابی کا پرچم لہرایا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>جامعہ رہائشی کوچنگ اکادمی، تصویر سوشل میڈیا</p></div><div class="paragraphs"><p>جامعہ رہائشی کوچنگ اکادمی، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

i

user

’یونین پبلک سروس کمیشن‘ یعنی یو پی ایس سی کی سول سروسز امتحان میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کی رہائشی کوچنگ اکادمی (آر سی اے) کے طلبا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ اس سال سول سروسز امتحان میں آر سی اے کے مجموعی طور پر 38 امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔ ان 38 امیدواروں میں 15 خواتین بھی شامل ہیں۔ جامعہ کے ان امیدواروں نے سول سروسز امتحان کے ٹاپ-10، ٹاپ-20 اور ٹاپ-30 میں بھی اپنی جگہ بنائی ہے۔ یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ یہ کامیابی ادارے کے لیے انتہائی باعث فخر ہے۔

آر سی اے نے بتایا کہ اکادمی کے 4 ایسے امیدوار ہیں جنہوں نے سول سروسز امتحان کے ٹاپ-50 میں جگہ حاصل کی ہے۔ جامعہ کے ان باصلاحیت نوجوانوں نے آل انڈیا رینک 7، 14، 24 اور 29 حاصل کر کے جامعہ ملیہ اسلامیہ کا نام روشن کیا۔ آل انڈیا رینک 7 پر جامعہ آر سی اے کے اے آر راجہ محی الدین، 14ویں مقام پر سربھی یادو، 24ویں مقام پر افرا شمس انصاری اور 29ویں مقام پر نابیہ پرویز ہیں۔ ان کے علاوہ بھی کئی دیگر امیدواروں نے امتحان پاس کر کے مختلف آل انڈیا اور مرکزی خدمات میں جگہ حاصل کی ہے۔

جمعہ کو یو پی ایس سی نے سول سروسز امتحان 2025 کا حتمی نتیجہ جاری کیا ہے۔ یہ نتیجہ اگست 2025 میں منعقد تحریری امتحان اور دسمبر 2025 سے فروری 2026 کے درمیان ہونے والے پرسنالٹی امتحان یعنی انٹرویو کی بنیاد پر اعلان کیا گیا ہے۔ کمیشن کی جانب سے جاری میرٹ فہرست کے مطابق مجموعی طور پر 958 امیدواروں کو مختلف آل انڈیا اور مرکزی خدمات میں تقرری کے لیے سفارش کی گئی ہے۔ ان میں صرف جامعہ آر سی اے کے ہی 38 امیدوار شامل ہیں۔

یونیورسٹی کے وائس چانسلر مظہر آصف اور رجسٹرار محمد مہتاب عالم رضوی نے تمام کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی طلبا کی سخت محنت، لگن اور صبر کا نتیجہ ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے اکادمی کے اساتذہ اور عملے کی بھی تعریف کی، جنہوں نے طلبا کی مسلسل رہنمائی کی اور ان کا حوصلہ بڑھایا۔ رجسٹرار محمد مہتاب عالم رضوی نے کہا کہ اس بار بڑی تعداد میں طلبا، خصوصاً خواتین کی کامیابی یونیورسٹی کے لیے انتہائی خوشی کی بات ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان طلبا کی کامیابی آئندہ آنے والے نوجوانوں کے لیے ترغیب بنے گی جو اس امتحان کی تیاری کر رہے ہیں۔

اکادمی کی انچارج پروفیسر سمینہ بانو نے اس کامیابی کو طلبا کی مسلسل محنت اور یونیورسٹی انتظامیہ کے تعاون کا نتیجہ قرار دیا۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران اکادمی میں تعلیم اور رہنمائی کو مزید بہتر بنانے کے لیے کئی نئی پہل کی گئی تھیں، جن کے مثبت نتائج اب سامنے آئے ہیں۔

قابلِ ذکر ہے کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کی یہ رہائشی کوچنگ اکادمی خاص طور پر ایسے باصلاحیت نوجوانوں کو سول سروسز امتحان کی تیاری کے لیے تربیت فراہم کرتی ہے جو معاشی یا سماجی طور پر کمزور پس منظر سے تعلق رکھتے ہیں۔ یہاں انہیں تعلیم کے ساتھ ساتھ رہائش اور رہنمائی کی سہولت بھی فراہم کی جاتی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...