نئی دہلی: دہلی کی ایک عدالت نے بدھ کے روز 26/11 ممبئی دہشت گردانہ حملوں کے ملزم تہور حسین رانا کی عدالتی حراست کو 13 اگست تک بڑھا دیا۔ یہ فیصلہ نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کی جانب سے رانا کے خلاف ایک ضمنی چارج شیٹ داخل کیے جانے کے بعد آیا ہے۔
ذرائع کے مطابق این آئی اے کی جانب سے پیش کی گئی اس نئی چارج شیٹ میں رانا کا گرفتاری میمو، ضبطی کی تفصیلات اور دیگر اہم شواہد شامل کیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ رانا کے خلاف ابتدائی چارج شیٹ سال 2012 میں داخل کی گئی تھی۔