تھائی لینڈ-کمبوڈیا سرحد پر کشیدگی، فائرنگ اور راکٹ حملوں میں 9 سے زائد شہری ہلاک

AhmadJunaidJ&K News urduJuly 24, 2025361 Views


تھائی لینڈ-کمبوڈیا کے درمیان کشیدگی کی اصل وجہ تھائی لینڈ کے صوبہ سورین اور کمبوڈیا کے اوڈر مینچی صوبہ کی سرحد پر واقع ایک قدیم مندر ’تا موئن تھوم‘ ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div><div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>
user

تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کی سرحد پر کشیدگی ایک بار پھر خطرناک حد تک پہنچ چکی ہے۔ دونوں ممالک کی فوجیں ایک دوسرے پر حملے کر رہی ہیں۔ گولی باری اور راکٹ حملوں میں اب تک کم از کم 9 شہریوں کی موت ہو چکی ہے۔ حالات اس قدر خراب ہو چکے ہیں کہ فضائیہ میدان میں اتر گئی ہے۔ ایسا پہلی بار نہیں ہے جب تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان سرحدی تنازعہ نے پُرتشدد شکل اختیار کر لی ہو۔ حالانکہ اس بار معاملہ زیادہ سنگین ہوتا نظر آ رہا ہے، کیونکہ دونوں ممالک کی فوجیں پوری قوت کے ساتھ محاذ پر ہیں اور سفارتی بات چیت کے بجائے کارروائی کے راہ پر گامزن ہیں۔

دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کی اصل وجہ تھائی لینڈ کے صوبہ سورین اور کمبوڈیا کے اوڈر مینچی صوبہ کی سرحد پر واقع ایک قدیم مندر ’تا موئن تھوم‘ ہے۔ یہ علاقہ طویل عرصے سے دونوں ممالک کے درمیان متنازعہ رہا ہے۔ مندر کا مالکانہ حق کون رکھے اس کو لے کر دونوں ممالک کے درمیان سالوں سے تنازعہ چل رہا ہے۔ تھائی فوج کے نگرانی کے نظام نے جمعرات کی صبح تقریباً 7:30 بجے مندر کے قریب کمبوڈیا کی جانب سے بھیجا گیا ایک ڈرون دیکھا۔ یہ ڈرون کچھ دیر تک مندر کے اوپر منڈلاتا رہا اور پھر غائب ہو گیا۔ اس کے فوراً بعد کچھ مسلح کمبوڈین افواج سرحدی باڑ کے قریب تھائی لینڈ کے علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ تھائی گارڈز نے انہیں خبردار کیا لیکن وہ پیچھے نہیں ہٹے۔

تقریباً 8:20 بجے کمبوڈین فوج نے تھائی ملٹری پوسٹ پر اچانک گولی باری شروع کر دی، یہ پوسٹ ’تا موئن تھوم‘ مندر کے قریب تھا جہاں تھائی بارڈر پولیس تعینات تھی۔ گولی باری میں چھوٹے اسلحوں کے علاوہ مورٹار اور گرینیڈ لانچر کا بھی استعمال ہوا۔ اس کے بعد تھائی فوج نے جوابی گولی باری شروع کر دی۔ تقریباً 9:40 بجے کمبوڈیا کی جانب سے بی ایم-21 راکٹ لانچر سے حملے ہوئے۔ یہ راکٹ تھائی لینڈ کے سساکیت صوبہ میں ایک مندر اور کئی رہائشی علاقوں میں گرے۔ کئی شہری زخمی ہوئے اور کچھ کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ اس کے 15 منٹ بعد یعنی 9:55 بجے کمبوڈیائی فوج نے سورین صوبہ کے کاپ چوئنگ علاقہ کو نشانہ بنایا۔ ایک راکٹ براہ راست ایک گھر پر گرا جس میں 3 لوگوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی، دیگر کئی زخمی ہوئے۔

کشیدگی کو بڑھتا دیکھ کر تھائی لینڈ کی ایئر فورس دوپہر کے بعد میدان میں اتری۔ 6 ایف-16 فائٹر جیٹس نے پراوز بھر کر کمبوڈیا کے 2 فوجی ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے۔ فضائی حملے میں کمبوڈیا کے لاجسٹک اور ریڈار یونٹس کو بہت زیادہ نقصان پہنچانے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔ تھائی فضائیہ کے ٹارگٹ ایریاز اوڈر مینچی اور پریہ ویہیر تھے۔ اب تک 9 سے زیادہ شہریوں کی موت ہو چکی ہے۔ 40 ہزار سے زائد لوگ محفوظ مقامات پر بھیج دیے گئے ہیں۔ دونوں ممالک نے سرحدیں سیل کر دی ہیں۔ فوج مکمل طور سے الرٹ موڈ پر ہے۔ کشیدگی اب بھی برقرار ہے اور حالات کسی بھی وقت بگڑ سکتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...