
تھائی لینڈ کے نائب وزیر اعظم اور ٹرانسپورٹ کے وزیر پیپٹ رچکٹ پرکرن نے حادثے کی وجوہات کی مکمل اور جامع تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ وہیں اس ہولناک حادثے کے بعد حکام نے بنکاک اور شمال مشرقی صوبوں کو ملانے والی اس ریلوے لائن پر ٹرین سروس غیر معینہ مدت کے لیے معطل کر دی ہے۔ پولیس نے اس بات کی تحقیقات شروع کردی ہے کہ تعمیراتی کرین ٹرین پر گرنے کی وجہ تکنیکی خرابی یا لاپرواہی تھی۔ حکومت نے مرنے والوں کے لواحقین سے گہرے تعزیت کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کے لیے بہترین علاج کی فراہمی کی ہدایت کی ہے۔






