ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق اس فیکٹری کا مالک مدراس کا راج چندر شیکھر ہے۔ افسروں نے بتایا کہ اس فیکٹری میں کریا پٹی، کریسال کولم اور آس پاس کے علاقوں کے تقریباً 150 مزدور کام کرتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن نے بھی مہلوکین کے اہل خانہ کے تئیں اظہار تعزیت کرتے ہوئے 4-4 لاکھ روپے معاوضہ اور علاج کے لیے زخمیوں کو 1-1 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔
واضح رہے کہ پیر کو تلنگانہ کے سنگا ریڈی ضلع میں ایک فارما پلانٹ میں بھی خوفناک دھماکہ ہوا تھا۔ اس حادثے میں اب تک 34 لوگوں کی موت کی تصدیق ہو چکی ہے۔