ترواننت پورم میں کھڑا برطانوی ایف-35 بی جنگی طیارہ اگلے ہفتے وطن واپسی کے لیے تیار، مرمت مکمل ہونے کے قریب

AhmadJunaidJ&K News urduJuly 11, 2025364 Views


ترواننت پورم: کیرالہ کے ترواننت پورم بین الاقوامی ہوائی اڈے پر گزشتہ ایک ماہ سے کھڑا برطانیہ کا جدید جنگی طیارہ ایف-35 بی اب مکمل مرمت کے بعد اگلے ہفتے اپنے وطن واپس لوٹنے کے لیے تیار ہے۔ یہ پانچویں نسل کا اسٹیلتھ فائٹر طیارہ ہے، جس کی مالیت تقریباً 115 ملین امریکی ڈالر (تقریباً 960 کروڑ روپے) بتائی جاتی ہے۔

یہ لڑاکا طیارہ برطانوی بحریہ کے طیارہ بردار جہاز ایچ ایم ایس پرنس آف ویلز سے پرواز کرتے ہوئے ہند-بحرالکاہل میں جاری ایک مشترکہ سمندری مشق کے بعد وطن واپس جا رہا تھا۔ تاہم، 14 جون کو اسے خراب موسم اور ایندھن کی کمی کے باعث کیرالہ میں ہنگامی طور پر اتارا گیا۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...