
انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی صورتحال سیاسی اور اقتصادی طور پر غیر مستحکم ہے۔جی20 کے ارکان کے طور پر، ہماری ایک خاص ذمہ داری ہے کہ ہم اسے مستحکم کریں اور اسے مزید مثبت سمت دیں۔ ہم بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعہ، دہشت گردی کا مضبوطی سے مقابلہ کر کے، اور مضبوط توانائی اور اقتصادی سلامتی کی ضرورت کو سمجھ کر ایسا کر سکتے ہیں۔






