
تائیوان کے محکمہ موسمیات نے اطلاع دی ہے کہ یہ نیا زلزلہ بدھ کے روز جنوب مشرقی ساحلی کاؤنٹی، تائیتونگ میں 6.1 شدت کے زلزلے کے تین دن بعد آیا، جس سے پورے تائیوان میں عمارتیں لرز اٹھیں۔ زلزلے کے جھٹکے تائیوان کے کئی علاقوں میں محسوس کیے گئے جن میں کاؤسنگ بھی شامل ہے۔ سپر مارکیٹ کے شیلف کے گرنے کی بھی اطلاعات ہیں۔ اپریل 2024 میں تائیوان میں 7.4 شدت کا زلزلہ آیاجو پچھلے 25 سالوں میں سب سے مضبوط تھا۔ اس سے کم از کم 17 افراد ہلاک ہوئے اور لینڈ سلائیڈنگ بھی ہوئی۔






