بی سی سی آئی نے 15 شہروں کا کیا اعلان، بغیر ٹکٹ اسٹیڈیم والا مزہ لے سکیں گے شائقین

AhmadJunaidJ&K News urduMarch 23, 2026358 Views

’فین پارک‘ کا انعقاد 3 مراحل میں کیا جائے گا، پہلے ہفتے میں 28 اور 29 مارچ، دوسرے میں 4 اور 5 اپریل، جبکہ تیسرے ہفتے میں 11 اور 12 اپریل کو شائقین اس سہولت سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔

آئی پی ایل ’فین پارک‘، تصویر بشکریہ @IPL

آئی پی ایل ’فین پارک‘، تصویر بشکریہ @IPL

i

user

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے آئی پی ایل کے پہلے مرحلہ کے لیے جاری ہوئے شیڈول کے مطابق ’فین پارک‘ کا اعلان کر دیا ہے، جہاں آپ بغیر ٹکٹ اسٹیڈیم جیسا تجربہ حاصل کر سکتے ہیں۔ بی سی سی آئی نے 11 ریاستوں کے 15 شہروں کو فہرست میں شامل کیا ہے۔ بورڈ نے ایک ریلیز جاری کر اس بارے میں جانکاری دی، فین پارک 3 ہفتے میں منعقد کیے جائیں گے۔ ہر ویک اینڈ پر مختلف خطوں یعنی شمال، جنوب، مشرق اور مغرب میں 5 فین پارک بنائے جائیں گے۔

واضح رہے کہ ’فین پارک‘ کا انعقاد 3 مراحل میں کیا جائے گا: پہلے ہفتے میں 28 اور 29 مارچ، دوسرے میں 4 اور 5 اپریل، جبکہ تیسرے ہفتے میں 11 اور 12 اپریل کو شائقین اس سہولت سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ ذیل میں ان شہروں کی فہرست دی گئی ہے جہاں یہ پارک قائم کیے جائیں گے:

پہلا ہفتہ

• روہتک، ہریانہ: چھوٹو رام پولی ٹیکنک گراؤنڈ

• بھوپال، مدھیہ پردیش: گورنمنٹ ایم وی ایم کالج گراؤنڈ

• ناگپور، مہاراشٹر: میکوساباغ میتھوڈسٹ ہائی اسکول کھیل کا میدان

• تماکورو، کرناٹک: گورنمنٹ جونیئر کالج فیلڈ

• کرشن نگر، مغربی بنگال: ڈی ایل رائے اسٹیڈیم

دوسرا ہفتہ

• متھرا، اتر پردیش: امرناتھ ودیا آشرم

• جودھ پور، راجستھان: برکت اللہ خان اسٹیڈیم

• نظام آباد، تلنگانہ: ویمنس ایجوکیشنل سوسائٹی گراؤنڈ

• میسور، کرناٹک: ایس بی آر آر مہاجن فرسٹ گریڈ کالج

• بھونیشور، اوڈیشہ: کِٹس یونیورسٹی اسٹیڈیم

تیسرا ہفتہ

• میرٹھ، اتر پردیش: بھینسالی گراؤنڈ

• ناڈیاڈ، گجرات: رادھے فارم

• رتناگیری، مہاراشٹر: آنجہانی پرمود مہاجن اسپورٹس کمپلیکس

• کوئمبٹور، تمل ناڈو: ہندوستان کالج آف آرٹس اینڈ سائنس

• راورکیلا، اوڈیشہ: سیکٹر 17 گراؤنڈ

قابل ذکر ہے کہ تمام ’فین پارک‘ میں لائیو میچ اسکریننگ کے ساتھ ساتھ موسیقی، تفریح، فوڈ کورٹ، بچوں کے لیے کھیل کا میدان اور ورچوئل بیٹنگ کا تجربہ، بالنگ نیٹ، فیس پینٹنگ، چیئر-او-میٹر اور 360 ڈگری فوٹو بوتھ جیسی کئی دلچسپ سرگرمیاں شامل ہوں گی۔ فین پارک کی شروعات 2015 سے ہوئی تھی۔ آئی پی ایل ’فین پارک‘ پہل نے لیگ کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے، جس سے آئی پی ایل کا جوش و جنون پورے ہندوستان کے مداحوں تک پہنچا ہے۔ اسی لیے 2026 کے سیزن میں بھی اس روایت کو برقرار رکھا گیا ہے، تاکہ مختلف شہروں کے شائقین آئی پی ایل کے اس جشن کا بھرپور حصہ بن سکیں۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...