بی سی سی آئی نے جاری کیا ہندوستانی ٹیم کے آئندہ 12 ماہ کا ’ہوم شیڈول‘

AhmadJunaidJ&K News urduMarch 26, 2026359 Views

آئندہ ایک سال کے اندر ہندوستان کو آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز، زمبابوے اور سری لنکا کی میزبانی کرنی ہے۔ ہندوستانی ٹیم کو اپنے گھر پر آئندہ ایک سال کے اندر مجموعی طور پر 22 میچ کھیلنے ہیں۔

روہت شرما اور وراٹ کوہلی، تصویر @BCCI

روہت شرما اور وراٹ کوہلی، تصویر @BCCI

i

user

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے ہندوستانی ٹیم کے آئندہ 12 ماہ کا بین الاقوامی شیڈول جاری کر دیا ہے۔ بی سی آئی نے تمام ہوم سیریز کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے اور آئندہ ایک سال کے اندر ہندوستان کو آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز، زمبابوے اور سری لنکا کی میزبانی کرنی ہے۔ ہندوستانی ٹیم کو اپنے گھر پر آئندہ ایک سال کے اندر مجموعی طور پر 22 میچ کھیلنے ہیں جو 17 شہروں میں کھیلے جائیں گے۔

ہندوستانی ٹیم کے اس ہوم سیزن کی شروعات ویسٹ انڈیز کے خلاف وائٹ بال سیریز سے ہوگا۔ ویسٹ انڈیز ٹیم کا ہندوستان دورہ 27 ستمبر سے 17 اکتوبر تک چلے گا، اس دوران دونوں ٹیموں کے درمیان 3 وَنڈے اور 5 ٹی-20 میچ کھیلے جائیں گے۔ اس کے تقریباً 2 ماہ بعد سری لنکا کی ٹیم ہندوستان کھیلنے آئے گی، اسے 13 سے 27 دسمبر تک 3-3 وَنڈے اور ٹی-20 میچوں کی سیریز کھیلنی ہے۔

2027 کے جنوری ماہ میں زمبابوے کی ٹیم ہندوستان دورے پر آئے گی، جسے 3 سے 9 جنوری تک 3 وَنڈے میچ کھیلنے ہیں۔ جبکہ جنوری ماہ کے اخیر میں آسٹریلیائی ٹیم ہندوستان آئے گی۔ 21 جنوری سے 27 فروری تک دونوں ٹیموں کے درمیان 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔

چونکہ اگلے ایک سال میں ہندوستان کو صرف ایک ہوم ٹیسٹ سیریز کھیلنی ہے، جس کی وجہ سے اس کی ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) فائنل کھیلنے کی امیدیں مدھم پڑتی نظر آ رہی ہے۔ ڈبلیو ٹی سی کے پوائنٹس ٹیبل میں ہندوستانی ٹیم ابھی چھٹے مقام پر ہے۔ واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز سے کھیلنے کے عین قبل ہندوستانی ٹیم کو افغانستان کے خلاف وَنڈے سیریز اور ایک ٹیسٹ میچ کھیلنا ہے۔ اس کے بعد ہندوستانی ٹیم ٹی-20 سیریز کھیلنے آئرلینڈ جائے گی اور وہیں سے انگلینڈ کے لیے روانہ ہو جائے گی، جہاں اسے وَنڈے اور ٹی-20 سیریز کھیلنی ہے۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...