
سندیپ دیکشت نے الزام لگایا کہ دہلی پولیس یوتھ کانگریس کے کارکنوں کو پھنسانے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں اس سے بڑے مظاہرے دیکھے گئے، بعض مواقع پر حالات زیادہ کشیدہ رہے، مگر اس نوعیت کی کارروائی کم ہی دیکھنے کو ملی۔ ان کے بقول اگر کسی کو احتجاج پسند نہیں تو یہ الگ بات ہے، لیکن اسے جرم کا درجہ دینا مناسب نہیں۔
انہوں نے بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پارٹی قیادت کو یہ احتجاج ناگوار گزرا ہے، اسی لیے قواعد سے ہٹ کر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ان کے مطابق اختلاف رائے کو برداشت نہ کرنے کا رجحان جمہوری نظام کے لیے اچھا نہیں۔





