بی جے پی کے اشارہ پر الیکشن کمیشن دہلی میں غریبوں، مزدوروں اور جھگی والوں کا ووٹ کاٹنا چاہتی ہے: دیویندر یادو

AhmadJunaidJ&K News urduJuly 7, 2025358 Views


دیویندر یادو نے کہا کہ ’’دہلی میں ووٹر لسٹ کے ایس آئی آر کی کَٹ آف مارچ 2008 کو کس بنیاد پر نوٹیفائی کیا ہے۔ کیا وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کے پاس اس کا کوئی جواب ہے؟‘‘

<div class="paragraphs"><p>دہلی کانگریس صدر دیویندر یادو</p></div><div class="paragraphs"><p>دہلی کانگریس صدر دیویندر یادو</p></div>

دہلی کانگریس صدر دیویندر یادو

user

نئی دہلی: بی جے پی کی مرکزی حکومت کے ذریعہ آئینی اداروں کے مسلسل غلط استعمال پر کانگریس ریاستی صدر دیویندر یادو نے جم کر حملہ بولا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی میں ووٹر لسٹ کی اسپیشل انٹینشیو ریویزن (ایس آئی آر) کا نیا عمل شروع کر کے دہلی کے لوگوں میں خوف پیدا کرنے کا کام کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب بہار میں ایس آئی آر کے عمل کے خلاف زبردست تنازعہ چل رہا ہے جس پر بی جے پی جوابدہی سے بچ رہی ہے۔ دیویندر یادو نے کہا کہ دہلی میں ووٹر لسٹ کے ایس آئی آر کی کَٹ آف مارچ 2008 کو کس بنیاد پر نوٹیفائی کیا ہے۔ کیا وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کے پاس اس کا کوئی جواب ہے؟

دیویندر یادو نے کہا کہ اب تک ووٹر کے اندراج کے لیے اصول ہے کہ درخواست دہندہ گزشتہ 6 ماہ سے مذکورہ پتہ پر رہتا ہو، جہاں وہ اپنا نام رجسٹر کرانا چاہتا ہے۔ رین بسیروں میں رہنے والے اور بھیک مانگ کر گزارہ کرنے والوں کے ووٹر آئی ڈی اسی عمل کے تحت بنتے تھے۔ نئے عمل میں ایسے ووٹروں کا کیا ہوگا؟ میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ مرکزی حکومت نے نئے ووٹرس کے لیے ووٹر کارڈ سے آدھار کارڈ کو منسلک کرنے کے لیے ضروری قرار دیا ہے تو پھر اس عمل کے پورا ہونے کے بعد آدھار کو شناخت کا ثبوت کیوں نہیں مانا جا رہا ہے۔

دیویندر یادو نے کہا کہ اب تک ووٹر ہونا شہری ہونے کا ثبوت نہیں ہے اور مرکزی حکومت کے ذریعہ ووٹرس کو آدھار کارڈ سے لنک کرنے کے بعد آدھار کو بھی شناخت کا ثبوت نہیں مانا جا رہا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے پوچھا کہ بی جے پی کی حکومت میں شہریت کا کیا ثبوت ہے، نئے نظام میں کیا ووٹر ہی شہری ہوں گے۔

دیویندر یادو نے کہا کہ جب الیکشن کمیشن آج تک 2 جگہ ووٹ کرنے والوں کی شناخت کرنے کا کوئی طریقہ نہیں نکال سکا ہے تو کیسے ممکن ہے کہ دہلی میں ووٹر لسٹ کی ایس آئی آر بہتر طریقہ سے ہو پائے گی۔ کیونکہ بڑی تعداد میں ہر سال جب حقیقی ووٹرس کے نام بغیر کسی وجہ کے ووٹر لسٹ سے ہٹا دیے جاتے ہیں۔ کیا الیکشن کمیشن کے پاس وسائل ہے کہ وہ اگست کی شروعات میں گھر گھر جا کر تحقیقی مہم شروع کر پائے گی۔

دیویندر یادو نے سوال کیا کہ کیا بی جے پی دہلی میں جھگی جھونپڑی اور ریہڑی پٹری والوں کو اجاڑنے کے بعد دوسری ریاستوں سے آ کر اپنا آشیانہ بسانے والے لوگوں کو دہلی سے بھگانے کی تیاری کر رہی ہے۔ کیونکہ مارچ 2008 کی کَٹ آف کا مطلب یہ ہوا کہ دہلی کی ریکھا گپتا حکومت دہلی کی تقریباً نصف آبادی پر حملہ کرنا چاہتی ہے۔ جنوری 2008 میں دہلی کی آبادی 1.64 کروڑ تھی جبکہ آج دہلی کی آبادی 3.59 کروڑ ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Follow
Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...