
اس کے علاوہ جمعہ کے روزمہوبہ میں ایک تقریب کے دوران ریاست کے آبی وسائل کے وزیر سوتنتر دیو سنگھ اور چرکاھری کے ایم ایل اے برج بھوشن راجپوت کے درمیان ان کے علاوے میں ’جل کل اسکیم‘ پر کام نہ ہونے کو لے کرناراضگی دیکھنے کو ملی۔ ایم ایل اے کے کارکنوں اور سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان جھڑپ کا ویڈیو بھی وائرل ہورہا ہے۔ دونوں ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کر رہے ہیں، جو بی جے پی کے اندر بڑے پیمانے پر عدم اطمینان کا اشارہ دے رہے ہیں۔ فی الحال بی جے پی کے کسی سینئر عہدیدار نے اس معاملے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔






