’بی جے پی لیڈران و کارکنان کئی کئی بار ووٹ دے رہے‘، بہار اسمبلی انتخاب میں مبینہ دھاندلی پر راہل گاندھی کا اظہارِ فکر

AhmadJunaidJ&K News urduNovember 7, 2025369 Views


مہاگٹھ بندھن کے امیدواروں کو کثیر ووٹوں سے فتحیاب بنانے کی اپیل کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ ’’آج فون کے پیچھے میڈ اِن چائنا لکھا نظر آتا ہے، کیونکہ نریندر مودی نے ملک کی سبھی صنعتیں بند کر دی ہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ اڈانی-امبانی جیسے لوگ چین کا مال ہندوستان میں فروخت کریں۔ لیکن مہاگٹھ بندھن چاہتا ہے کہ آنے والے 7-5 سالوں میں فون، شرٹ، کیمرہ اور گاڑی جیسے ہر سامان کے پیچھے میڈ اِن بہار لکھا ہو۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’بہار کے نوجوان ملک میں مزدور بن کر نہ گھومیں بلکہ اپنی فیکٹریوں کے مالک بنیں اور انھیں یہیں روزگار ملے۔‘‘ انھوں نے گارنٹی دی کہ بہار میں بننے والی مہاگٹھ بندھن حکومت کسی ایک ذات یا مذہب کی نہیں ہوگی۔ اس میں انتہائی پسماندہ طبقات، پسماندہ طبقات، دلتوں، مہادلتوں، اقلیتوں، غریبوں، کسانوں، مزدوروں، نوجوانوں سبھی کی نمائندگی ہوگی اور اس حکومت کے دروازے عوام کے لیے ہمیشہ کھلے رہیں گے۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...