اجے رائے نے کہا کہ بی جے پی کے کئی حلیف پارٹی کا ساتھ چھوڑنے پر غور کر رہے ہیں، اسی لئے یہ بل ان پر دباؤ بنانے کیلئے لایا گیا ہے۔ ان کے مطابق حکومت اس ترمیم کے ذریعے جمہوریت کی بنیادوں کو کمزور کر رہی ہے اور سیاسی انتقام کو قانونی شکل دینا چاہتی ہے۔
انہوں نے سپریم کورٹ کے اس فیصلے پر بھی تبصرہ کیا جس میں دہلی-این سی آر میں آوارہ کتوں کی نس بندی اور ویکسینیشن کے بعد انہیں چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔ اجے رائے نے کہا کہ اس سلسلے میں جامع اور منظم منصوبہ ہونا چاہئے تاکہ آوارہ کتوں کو محفوظ رکھا جا سکے۔ انہوں نے زور دیا کہ اس مسئلے کو حساس اور سائنسی بنیادوں پر حل کیا جانا ضروری ہے۔