
انہوں نے کہا کہ آج ترویندر آبادیاتی تبدیلی کی بات کر رہے ہیں، جب کہ اس کے لیے سب سے زیادہ ذمہ دار وہی ہیں، کیونکہ اتراکھنڈ میں کانگریس حکومت کے ذریعہ زمین سے متعلق نافذ کیے گئے سخت قانون کو سب سے پہلے ترویندر حکومت نے کمزور کیا۔ میونسپل کارپوریشن، میونسپلٹی اور نگر پنچایت کی سرحدیں بڑھا کر زرعی زمینیں لینڈ مافیا کو فراہم کر دی گئیں جس کی وجہ سے آج حالات مزید خراب ہو چکے ہیں۔ دھسمانا نے کہا کہ بی جے پی اصل مسئلے سے بھٹکانے کی سیاست کر رہی ہے لیکن عوام اب سب کچھ سمجھ چکے ہیں۔






